بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

وزیرِ اعظم نے تمام وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا،مراسلہ ارسال، کھلبلی مچ گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم عمران خان نے تمام وزارتوں کی سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرِ اعظم آفس ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق نومبر 2018 میں تمام وزارتوں کی جانب سے کابینہ کے سامنے پیش کیے گئے اہداف کی روشنی میں سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔سہ ماہی رپورٹ مرتب کرنے کے لئے وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے تمام وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں کو سہ ماہی کارکردگی کی رپورٹ مرتب

کرنے کے لئے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے، ہر وزارت کو اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے لئے 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا جس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوگا۔سہ ماہی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے طے شدہ فارمیٹ تمام وزارتوں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔وزارتوں کے نام مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اہداف کا تعین اور باقاعدگی سے کارکردگی کا جائزہ لیا جانا بہتر اور موثر حکومت کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…