بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں نئی تاریخ رقم ! الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری کیلئے سیاسی جماعتوں کے بجائےکس نے نام تجویز کر دئیے؟شاہ محمودقریشی کی بھی تصدیق

datetime 25  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد(اے این این) حکومت کی جانب سے نئی مثال قائم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے اراکین کی تقرری کے عمل میں وزارت خارجہ کو شامل کرلیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دفتر خارجہ کی ایڈیشنل سیکریٹری آمنہ بلوچ کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں بلوچستان اور سندھ سے ای سی پی اراکین کی خالی نشستوں کے لئے 3، 3 نامزدگیوں کی تجویز دی گئی ہے۔

اس خط میں پاکستان تحریک انصاف حکومت نے صوبے سے ای سی اراکین کی نامزدگیوں کے لیے ٹیکنوکریٹ اور بلوچستان کے سابق ایڈووکیٹ جنرل ڈاکٹر صلاح الدین مینگل، بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمود رضا خان اور قومی احتساب بیورو کے سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل راجا عامر عباسی کے ناموں کی تجویز دی گئی۔صوبہ سندھ سے حکومت نے سابق جوڈیشل ممبر (کسٹمز ایپلیٹ ٹریبیونل کے جج)محمد ندیم قریشی، سندھ ہائی کورٹ کے سابق رجسٹرار جسٹس (ر)عبدالرسول میمن اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر)نورالحق قریشی کے ناموں کی تجویز دی۔دوسری جانب مرکزی اپوزیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آئین کے تحت اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مشاورت میں ہچکچاہٹ کا اظہار کرنے کے باعث ای سی پی اراکین کی تقرری کے معاملے میں دفتر خارجہ کی شمولیت کے حکومتی اقدام پر حیرانی کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے اپنے سیکریٹریز میں سے ایک کے ذریعے آمنہ بلوچ کو بھیجے گئے ایک جواب میں نامزدگیاں ارسال کرنے کے عمل پر سوالات اٹھائے ہیں۔اس حوالے سے جب رابطہ کیا گیا تو مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس بات کی تصدیق کی کہ اپوزیشن لیڈر کو وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کی جانب سے خط موصول ہوا تھا اور انہوں نے اس کا جواب بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ وزارت خارجہ کے ذریعے نام تجویز کیے گئے، جس کا ای سی پی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور یہ کہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کی آئینی ضرورت کو بھی پورا نہیں کیا گیا۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انہیں الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرریوں کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

انہوں نے ابتدائی طور پر اس طرح کے کسی خط کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا لیکن بعد ازاں اس بات کو تسلیم کیا کہ اپوزیشن لیڈر کو خط ارسال کیا گیا تھا۔اس خط پر شہباز شریف کے جواب کے بارے میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک یہ جواب نہیں دیکھا اور وہ صرف جب ہی اس پر تبصرہ کریں گے جب وہ اسے دیکھ لیں گے۔شاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ن)کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ ای سی پی اراکین کی تقرری کے معاملے میں ان کی وزارت کو گھسیٹا گیا۔تاہم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن اراکین کے ساتھ ملاقات مسلم لیگ(ن)کے رہنما مرتضی جاوید عباسی کی درخواست اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کی غیر موجودگی کی وجہ سے منسوخ کی گئی۔



کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…