پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

شہبازشریف کیلئے کئی مشکلات کھڑی کرنیوالے عابد باکسر تمام مقدمات میں کلیئر

datetime 25  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )عابد باکسر کو تمام مقدمات میں کلیئرقرار دے دیا گیا ہے۔ سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

عدالت نے ایک قتل کے مقدمے میں مدعی سے صلح کی بنیاد پر درخواست ضمانت واپس کر دی،عابد باکسر کے خلاف تھانہ ملت پارک،نصیر آباد اور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے تھے۔سیشن عدالت نے سابق پولیس انسپکٹرعابد باکسر کی عبوری ضمانت میں مزید 25 مارچ تک توسیع کی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا گیا تھا۔ عابد باکسر پر ان کائونٹرز کرنے اور لوگوں کا قتل کرنے سمیت فراڈ کے بھی کئی الزامات تھے۔عابد باکسر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف ،طاہرالقادری کو قتل کرنے کے لیے مشتاق سکھیرا کو لائے تھے۔ماڈل ٹائون میں ہونے والا تصادم طاہرالقادری کو نشانہ بنانے کے لیے ہوا تھا۔ عابد باکسر کے انکشافات نے سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے لیے کئی مشکلات کھڑی کر دی تھیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے عابد باکسر کے تمام الزامات کو مسترد کیا جس کے بعد سابق انسپکٹرپنجاب پولیس عابد باکسر نے شہبازشریف کوچیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیلنج قبول کریں ثبوت نہ دے سکا تومعافی مانگ کرباہرچلا جائوں گا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…