منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عابد شیر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا،عمران خان پر سنگین ترین الزامات عائد

datetime 24  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے شوکت خانم ٹرسٹ کے نیچے 3 بے نامی کمپنیاں بنائیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عابد شیر علی نے کہا کہ کمپنیوں کے سربراہ عمران خان ہیں۔

تینوں کمپنیوں کا ایک ہی ٹیلی فون نمبر ہے اور بے نامی کمپنیاں عمران خان کینسر اور ایس کے ایم کینسر اپیل کے نام سے بنائی گئیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کینسر اپیل کے بینک اکائونٹ میں ڈیڑھ ارب روپے آئے جس میں سے 75 کروڑ روپے انہوں نے اپنے پاس رکھے اور 75 کروڑ روپے اسٹاک ایکس چینج اور کیریبیئن آف شور کمپنیوں میں انویسٹ کیے۔انہوںنے کہاکہ 2012 میں عمران خان کے پاس 75 کروڑ روپے آئے جن میں سے 37 کروڑ پاکستان آئے، باقی پیسے بے نامی اکائونٹس میں جمع کیے گئے۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے امریکا میں 4، لندن میں 3 اور یو اے ای میں 12 لگژری اپارٹمنٹ ہیں۔رہنما مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ علیمہ خان 60 ملین پائونڈز کی دعوے دار ہیں جسے ریگولرائز کیا گیا، چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان اور علیمہ خان آئیں، مناظرہ کریں، الیکشن فنڈز کی مد میں جمع کیے گئے اربوں روپے کی تفصیل بھی میرے پاس ہے، اپنے موقف کا ہر فورم پر دفاع کروں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…