منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے

datetime 19  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور (این این آئی)ہری پور ہزارہ سے گزشتہ ماہ منتخب ہونے والے ضلع ناظم پی ٹی آئی رہنما راجہ ناصرکیانی منگل کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ راجہ ناصر کیانی یونین کونسل درویش سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ناظم منتخب ہوء تھے سابق ضلع ناظم عادل اسلام کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب

سے راجہ ناصر کیانی کو ضلع ناظم کیلئے منتخب کیا گیا تھا اس آخری انتخاب میں بھاری اکثریت سے ضلعی ناظم منتخب ہوئے تھے۔ ضلع ناظم منتخب ہونے کے کچھ ہی دن بعد پشاور جاتے ہوئے گاڑی کے الٹ جانے سے شدید زخمی ہو گئے تھے انہیں شدید چو ٹیں آئی تھیں اور بازو بھی فریکچر ہو گیا تھا ۔ مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رنے کے بعد کچھ روز قبل ہی ڈسچارج ھو کر اپنی نظامت کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کی تھیں۔گزشہ روز ڈپٹی کمشنر ہری پور سے بھی اسی سلسلہ میں آخری بار وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی ۔ پی ٹی آئی کے حلقوں میں راجہ ناصر کیانی کو بہت عزت کے ساتھ یاد کیا جاتا رہا ہے ۔انکی وفات کی خبر ہری پور میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔سابق ضلعی ناظم اور وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان ،وزیر بلدیات اکبر ایوب خان ،ایم پی اے ارشد ایوب خان ،وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب خان ،سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان ،نائب ضلع ناظم آغا شبیر احمد اعوان ،ایم پی اے راجہ فیصل زمان نے راجہ ناصر کیانی کی وفات پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے ادھر ہریپور یونین آف جرنسلٹ اور پریس کلب کے اراکین اور عہدے داروں نے بھی راجہ ناصر کیانی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…