لاہور (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کو بھی صحت کارڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ایڈمنسٹریشن کو مکمل پلان مرتب کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم
عمران خان نے سرکاری ملازمین کو بھی صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم نے منظوری بھی دے دی ہے جبکہ عمران خان نے ایڈمنسٹریشن کو مکمل پلان مرتب کرکے پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔