اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف اور آصف زرداری سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ،وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ، ان کیخلاف درج مقدمات ہمارے بنائے نہیں،وزیراعظم بڑے دل کے آدمی ہیں، پنجاب حکومت کو نواز شریف کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، بھارت کے معاملے پر پوری قوم متفق ہے ،چاہتے ہیں مختلف معاملات میں ایسا ہی اتفاق رائے قائم ہونا چاہئے ،

پاکستان کے حالیہ موقف کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی جبکہ مودی کے اقدام پر بھارت کو دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ نواز شریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں اور نہ ہی آصف زرداری سے کوئی ذاتی لڑائی ہے ،ان کے خلاف درج مقدمات ہمارے بنائے ہوئے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو اس بنیاد پر نہیں چھوڑ سکتے کہ وہ پارلیمانی لیڈر ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس سب کے باوجود وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بڑے دل کے آدمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں تمام پارٹیز میں ایک اتفاق رائے پیدا ہوا ہے ،بھارت کے معاملے پر پوری قوم کا اتفاق رائے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں مختلف معاملات میں ایسا ہی اتفاق رائے قائم ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2014 میں بننے والے نیشنل ایکشن پلان پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیموں پر پہلے ہی پابندی ہے ، ہمیں اپنے ملک کے وقار کو مد نظر رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالیہ موقف کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی جبکہ نریندر مودی کے اقدام پر بھارت کو پوری دنیا کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…