منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں! ترجمان پاک فوج نے کشیدگی کم کرنے کا آسان راستہ بتا دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لا ئن ) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے باوجو د جنگ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں تاہم اب گیند بھا رت کے کو ٹ میں ہے کہ ہندوستان کشیدگی کم کرنے کے لیے کیا اقداما ت کرتا ہے،خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے ،بھا رت نے پا کستان کی فضائی حدود کی خلا ف ورزی کر کے جا رحیت کا مظاہر ہ کیا جس کا جو اب پا کستان نے دیا ۔

ہم نے بھا رتی پا ئلٹ ابھینندن کو رہا کر کے امن کا پیغام دیا،پلوامہ حملے میں پاکستان کا ہاتھ نہ ہو نے کے باوجو د وزیراعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی اور بھا رتی ڈوزیئر پر تحقیقا ت تیزی سے جا ری ہیں ۔ امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہو ئے ترجما ن پا ک فوج میجر جنر ل آصف غفور نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی ہوئی ہے تاہم ابھی بھی خطرہ موجود ہے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل اہم ہے بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بھارتی جارحیت کا پاکستان نے جواب دیا بھارتی جارحیت کے باعث دونوں ممالک جنگ کے قریب تھے مگر ہم نے امن کا دامن ہا تھ دے نہ چھو ڑا اب بھارت پر منحصر ہے کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے کیا کرتا ہے گیند بھا رت کے کو رٹ میں ہے ہم نے بھا رتی پا ئلٹ ابھی نند ن کو رہا کر کے امن کا پیغام دیا ،اگر بھارتی جارحیت جاری رہی تو خطے میں امن کو خطرہ ہو گا دوسروں پر الزام لگانے سے بہتر ہے بھارت اپنا گھر درست کرنے کے اقدامات کرے ۔26سے 28 فروری تک پاکستان اور بھارت کے مابین بہت تناؤ رہا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ نہیں ہو سکا،لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے کا امن متاثر ہو لیکن افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہو ں نے بھارتی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود وزیراعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی اب بھارت کی جانب سے ڈوزئیر ملا اور اس پر تحقیقات جاری ہیں۔میجر جنرل آصف غفور کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھا رتی فوج خو اتین کی عصمت دری کر رہے ہیں جبکہ کشمیری نوجوانوں کو بیلٹ گن سے اندھا کیا جا رہا ہے کشمیریوں پر مظالم جاری رہے تو اس کا رد عمل بھی آئے گا۔مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی میری بات ذاتی نہیں بلکہ یو این رپورٹ ہے۔ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ خطے میں کشمیر بنیا دی تنا زع ہے امن کے لئے مسئلے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…