اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کی کارروائی میں مارے جانے والے بھارتی پائلٹ کی بیوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیس بک پر جنگ کرنا بند کردیا جائے اور اگر لڑنا ہی ہے تو فوج میں بھرتی ہوکر لڑیں ،بھارتی میڈیا سے گفتگومیں ان کاکہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ،آپ کو نہیں پتہ جنگ میں کیا ہوتا ہے ،کیا نقصانات ہوتے ہیں ؟
اور دونوں طرف سے ہی جنگ نہیں ہونی چاہیے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے دو جنگی جہاز مار گرائے تھے ،ان میں سے ایک آزاد کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گر اتھا۔پاکستان کی حدود میں گرنے والے جہاز کے پائلٹ کو زندہ گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ اس پار مقبوضہ کشمیر میں گرنے والے جہاز کا بھارتی پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا۔



















































