جمعہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2024 

کیا آپ اصلی ابھی نندن ہیں؟کیا آپ پاکستانی ایجنٹ تو نہیں ؟بوکھلاہٹ اور بدحواسی کا شکار بھارت اپنے ہی پائلٹ کو شک کی نظر سے دیکھنے لگ گیا،دلچسپ صورتحال

datetime 2  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کیا آپ اصلی ابھی نندن ہیں؟کیا آپ پاکستانی ایجنٹ تو نہیں ؟بوکھلاہٹ اور بدحواسی کا شکار بھارت اپنے ہی پائلٹ کو شک کی نظر سے دیکھنے لگ گیا،دلچسپ صورتحال،تفصیلات کے مطابق بوکھلاہٹ اور بدحواسی کا شکار بھارت اپنے ہی پائلٹ کو شک کی نظر سے دیکھنے لگ گیا۔ذرائع کے مطابق ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ملاقات کے وقت کافی فاصلے پر بٹھایا گیا،

ونگ کمانڈر ابھی نندن سے کئی سوالات کئے گئے جن کے مطابق کیا آپ اصلی ابھی نندن ہیں؟کیا آپ پاکستانی ایجنٹ تو نہیں ؟کیا آپ اپنا دل و دماغ پاکستان تو نہیں چھوڑ آئے؟آپکا دل و دماغ تو نہیں بدل گیا؟۔واضح رہے کہ ایک دن قبل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کوواہگہ باڈر پر بھارتی باڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا ، بھارت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی معمول کی تقریب ہی منسوخ کر دی ، پائلٹ کی حوالگی کے موقع پر پاکستان کی جانب تمام علاقہ روشنیوں سے منور رہا جبکہ بھارتی جانب اندھیرا چھایارہا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کئے گئے اعلان کے مطابق بھارت کے مار گرائے جانے والے مگ21طیارے کے گرفتار پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی آنند کو گزشتہ روز واہگہ باڈر کے راستے واپس بھجوا دیا گیا ۔ اس سے قبل سفر ی دستاویزات مکمل ہونے پر بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نند کو انتہائی سخت سکیورٹی میں واہگہ باڈر پہنچایا گیا ۔بھارتی ہائی کمیشن کے افسران کی موجودگی اور انتہائی سخت سکیورٹی میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زیر و پوائنٹ پر لایا گیا جہاں پاک رینجرز کے افسران نے متعلقہ دستاویزات بھارتی بارڈر سکیورٹی کے افسران کے حوالے کیں جنہوں نے ان کا تفصیل سے جائزہ لیا اور بعد ازاں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا ۔

روانگی سے قبل بھارتی پائلٹ ابھی آنند نے اپنے ملک واپس بھجوانے پر پاکستانی حکومت اور فو ج کا شکریہ ادا کیا ۔ بھارتی پائلٹ کی واہگہ کے راستے روانگی کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے اور رینجرز کے کمانڈوزمسلسل پیٹرولنگ کرتے رہے ۔علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے گرفتار پائلٹ ابھی نندکی رہائی کے موقع پر شرمندگی سے بچنے کیلئے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی معمول کی تقریب منسوخ کر دی اور اعلان کیا کہ آج ہفتہ کو تقریب معمول کے مطابق منعقد ہو گی ۔

بی بی سی کے مطابق امرتسر سے لاہور کی جانب 26 کلومیٹر کے فاصلے پر اٹاری چیک پوسٹ پر لوگوں کا ایک بڑا ہجوم بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی حوالگی کو دیکھنے کے لیے جمع رہا لیکن رات تاخیر سے رہائی کے باعث بھارتی شہری واپس چلے گئے ۔دوسری جانب گزشتہ روز بھی ملک بھر سے پاکستانی بڑی تعداد میں پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کیلئے واہگہ باڈر پہنچے اور پرجوش انداز میں نعرہ تکبیر اللہ اکبر،پاکستان زندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ کے نعرے لگاتے رہے جبکہ بھارت کی طرف ہوم کا عالم رہا۔ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل

ریڈ کراس کے حکام بھی واہگہ باڈر پر موجود تھے جنہوں نے ایس او پی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا معائنہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل ریڈ کراس کے نمائندے اس حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کر کے دونوں ممالک کی حکومتوں کو ارسال کریں گے ۔یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مگ 21کو مار گرایا تھا جس کا بھارتی پائلٹ زندہ بچ گیا تھا جسے مشتعل ہجوم نے پکڑ لیا تھا تاہم پاک افواج نے بروقت کارروائی کر کے اسے ہجوم سے اپنی تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کیا ۔ بھارتی پائلٹ ابھی نند نے مشتعل ہجوم سے بچانے اور بہترین سلوک کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…