بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر نوبل پیس پرائز فار عمران خان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا امریکی ویب سائٹ کی پٹیشن پر کتنے ہزار افراد نے دستخط کردیئے

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)سوشل میڈیا پر نوبل پیس پرائز فار عمران خان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بھارتی قیدی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔یہ اعلان پاکستان کی طرف سے امن کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا۔بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے پر

اپنے پرائے سب نے وزیراعظم عمران خان کو سراہنا شروع کر دیا ہے۔عمران خان کو نوبل پیش پرائز دینے کے لیے امریکی ویب سائٹ کی پٹیشن پر 21 ہزار افراد نے دستخط کر دئیے ہیں۔اسی حوالے سے امریکی کامیڈین جیریمی میکلین نے بھی عمران خان کو امن کا پرائز دینے کا مطالبہ کیا ہیانہوں نے کہا کہ کیا ہم اوبامہ سے نوبل پرائز لے کر عمران خان کو دے سکتے ہیں؟۔ کئی صارفین نے وزیراعظم عمران خان کو امن کا سفیر قرار دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم عمران خان افغانستان میں بھی امن بحال کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو مستقبل میں وہ بھارت سے تعلقات استوار کرنے اور افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششوں کی وجہ سے نوبل پرائز کے مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ ہمیں عمران خان کو نوبل پرائز دینے کے لیے ایک مہم کا آغاز کرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے کہا کہ عمران خان عظیم آدمی ہیں ان کی وجہ سے ہم خود پر فخر کر رہے ہیں،عمران خان نوبل پرائز فار پیس کے حقدار ہیں،۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے وزیراعظم عمران خان کو امن کا سفیر کہا اور ان کو نوبل پرائز کا حقدار بھی قرار دے دیا۔واضح رہے پاکستان نے دو روز قبل بھارتی پائلٹ کو حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے کل بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جسے آج سہہ پہر واہگہ بارڈر سے بھارت روانہ کیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…