اسلا م آباد (آن لا ئن ) پاکستانی حدود میں تباہ ہو نے والے بھا رتی طیا رے کا پا ئلٹ ابھے نندن سابق بھا رتی ائیر ما رشل کا بیٹا ہے جس کی بھا رتی میڈیا نے تصدیق کر دی ۔ تفصیلا ت کے مطابق پاکستان میں گرفتار ہونے والا بھارتی پائلٹ سابق بھارتی (ر) ایئر مارشل ’’ ایس ورتھامن ‘‘ کا بیٹا ہے۔دو سری جانب نجی ویب سائٹ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستانی میڈیا پر بھارتی پائلٹ ابھے نندن کی تصاویر اور وڈیو آنے کے بعد پائلٹ کی
شناخت ان کے بھارتی فضائیہ کے دوستوں نے کی، ان کے مطابق گرفتار پائلٹ سابق بھارتی ائیر مارشل ایس ورتھامن کا بیٹا ہے۔وہ مگ 21 طیارے کے پائلٹ ہیں جس نے گزشتہ روز مگ طیا رہ اڑایا مگر واپس نہیں آیا ۔ ابھینندن نے 6فروری 1993 کو کمیشن حاصل کیا اس بات کی تصدیق بھا رتی فوج کی ویب سائٹ نے کر دی ۔ بھا رتی فوج کی ویب سائٹ پر پا ئلٹ کا نا م ونگ کما نڈر ابھی نندن کما ر سنگ درج ہے ۔