اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی طیارے گرانے والے شاہینوں کیلئے انعام کااعلان کردیاگیا

datetime 27  فروری‬‮  2019 |

تیمرگرہ (آن لائن ) ضلع کونسل دیر پائین نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پاکستا ن کی جانب سے انڈیا کومنہ توڑ جواب دینے پرکاراوائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لئے پی پی پی کے کونسلر عالم زیب ایڈوکیٹ نے پانچ لاکھ روپے اور اپوزیشن لیڈر حاجی عنایت اللہ نے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا جبکہ کونسل ممبران سوئی گیس کی بلوں میں بے تحاشا اضافی اور پی کے ایچ اور این ایچ اے سڑکوں کی بد حالی پر تشویش کا اظہار کر دیا

اس سلسلے میں ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت کونئیر عبد الرشید ضلع کونسل ہال بلامبٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس سے تیمرگرہ سٹی کے ناظم و پی پی پی رہنماء عالمزیب ایڈوکیٹ،اپوزیشن لیڈر حاجی عنایت اللہ ،بخت زرین ،حجاج خان ،آصف علی،فضل الرحمن،فضل قادر اور سید عالم شاہ نے بھارتی دراندازی اور جارحیت کی شدید الٖفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ پاکستانی عوام اپنے بہادر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ممبران کونسل نے انڈیا کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستانی فوج کی بھر وقت او منہ توڑ جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ سٹی ناظم عالم زیب نے بھارت کے دو طیارے گرانے پر پاک فوج کے جوانوں کیلئے پانچ لاکھ جبکہ اپوزیشن لیڈر حاجی عنایت اللہ نے ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ پاکستانی عوام اپنے فوج پر نہ صرف فخر کرتی ہے بلکہ ان کے شانہ بشانہ ہر وقت کھڑے ہیں ممبران کونسل نے سوئی گیس میں بے تحاشا بلوں اضافہ پر تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سوئی گیس محکمہ نے اپنے کرتوں کو چھپانے کیلئے غریب عوام پر 50،40ہزار روپے کی بلز بھیج دئے ہیں جوکہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے انھوں نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اجلاس سے سید عالم شاہ نے سٹر کوں کی بدحالی اور خستہ حالی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ این ایچ اے اور پی کے ایچ اے کی کارکردگی مایوس کن ہے اجلاس سے اپنے خطاب میں ڈسٹر کٹ ناظم حاجی محمد رسول خان نے کہاکہ اس وقت پاکستانی عوان اپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انھوں نے کہاحکومت کی جانب سے ائندہ بلدیاتی نظام میں ڈسٹر کٹ کونسل کے خاتمے پرغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بیوروکریسی نہیں چاہتے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہو ااس کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…