جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے ماردو،اڑا دو کی صدائیں لیکن عمران خان نے ہندوستانی شہریوں کیلئے ناقابل یقین اعلان کردیا اور وہ بھی بالکل مفت

datetime 25  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاک بھارت کشیدگی کے باوجود وفاقی حکومت نے وسیاکھی میلہ 2019کے شیڈول کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق 3ہزار بھارتی یاتریوں کو 10روزہ پاکستان یاترا کے لئے ویزہ جاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ

سیا سی و سرحدی کشیدگی سے قطعہ نظرسکھ یاتریوں کی ویساکھی میلہ میں شرکت کے حوالے سے تیاریاں کی جائیں۔ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ حکام نے سکھ یاتریوں کو طعام، قیام کے ساتھ ساتھ علاج معالجہ اور سفری سہولیات کی مفت فراہمی کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی سکھ یاتری 12اپریل کو خصوصی ٹرینوں کے ذریعے پاکستان آئیں گے ،واہگہ ریلوے سٹیشن پراعلی حکام ان کا استقبال کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسی رات سکھ یاتریوں کوخصوصی ٹرنیوں کے ذریعے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق گوردوارہ پنجہ صاحب میں14اپریل کو بھوگ اکھنڈ پاٹھ صاحب کی مرکزی تقریب ہو گی۔ذرائع کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتری چودہ اپریل کو ہی ’’خالصہ جنم دن‘‘ کی خوشی بھی منائیں گے۔ذرائع کے مطابق 15اپریل کو سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان روانہ ہو ں گے،17اپریل کو گوردوارہ سچا سودا،فاروق آباد کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق یاتری 18اپریل کوخصوصی ٹرین کے ذریعے گوردوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق 19اپریل کو سکھ یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور،نارووال کے علاوہ گوردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد، ضلع گوجرانوالہ کی یاترا کے لئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بھارتی سکھ یاتری 20اپریل کوشہر لاہور کی سیر کریں گے، اور 21اپریل کوبھارت واپس چلے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…