جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

مراد سعید کی ایسی حرکت کہ چینی کمپنی شدید صدمے سے دوچار ،سکھر ملتان موٹر وے سے متعلق حقیقت کھول کر رکھ دی

datetime 20  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آن لائن)پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے سکھر۔ملتان موٹر وے بنانے کا کنٹریکٹ حاصل کرنے والی چینی کمپنی نے وزیر مواصلات مراد سعید کی جانب سے 70 ارب روپے کے کرپشن الزامات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کردیا۔کمپنی نے ایک جاری بیان میں کہا کہ چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ۔

ان کی جانب سے بنائے گئے سکھر۔ملتان موٹر وے منصوبے پر میڈیا میں لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات پر شدید صدمے سے دوچار ہے۔خیال رہے کہ مراد سعید نے حال ہی میں الزام عائد کیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے موٹر وے کی تعمیر کے لیے 259 ارب روپے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے لیکن مالی بدانتظامی کے سبب یہ لاگت بڑھ کر 292 ارب روپے تک پہنچ گئی جس کی وجہ سے منصوبے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے شریف برادران، سابق وزیر برائے پلاننگ اور منصوبہ بندی احسن اقبال اور چینی کمپنی کے پاکستان میں ڈائریکٹر جاوید صدیق پر کرپشن الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نے لاگت میں فرق کی رقم 70 ارب ڈالر بتائی تھی۔چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن نے اپنے اعلامیے میں مزید کہا کہ ہم پاکستان اور اس کے لوگوں کا بہت احترام کرتے ہیں، ہم ہر حال میں تعاون اور پاکستانی عوام کو فائدہ پہنچانے کے جذبے سے سرشار ہو کر پاکستانی قوانین اور ضوابط کے عین مطابق اپنی تمام تر کاروباری سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔چینی کمپنی نے مزید کہا کہ کارپوریشن نے لاہور کو کراچی سے ملانے والی موٹر وے کی تعمیر کے منصوبے پر جولائی 2013 میں حکومت پاکستان کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے کے تحت کسی کو بھی پابند نہیں کیا گیا تھا اور یہ مدت ایک سال کے لیے تھی جسے 4 جولائی 2014 کو ختم ہونا تھا البتہ بولی کا عمل جون 2015 میں شروع ہوا اور اس مفاہمتی یادداشت کا بولی کے عمل پر کوئی اثرورسوخ نہیں تھا۔کمپنی نے مزید کہا کہ بولی کے شفاف عمل کے بعد چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کو سب سے کم بولی دینے والی کمپنی قرار دیا گیا اور ساتھ ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا کہ عالمی تعمیرات کے شعبے میں فزیبلیٹی اسٹڈی رپورٹ میں دی گئی تقریباً لاگت اور بولی کی رقم میں فرق ایک عام سی بات ہے۔

مزید یہ بھی کہا گیا کہ منصوبہ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور 400 کلومیٹر طویل موٹر وے کو 3 سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔جب اس سلسلے میں سابق وزیر احسن اقبال سے رابطہ کیا تو انہوں نے مراد سعید کے بیان کو پاک چین اقتصادی منصوبے کو متنازع بنانے کی خطرناک کوشش قرار دیا۔احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت یہ بات تک نہیں جانتی کہ پاک چین اقتصادی راہدری کے تمام منصوبوں کا جائزہ چین اور پاکستان کے آزاد ماہرین نے لیا تھا، منصوبے کی لاگت میں اضافہ چین کی جانب سے معیار بہتر بنانے کی وجہ سے آیا تاکہ اس منصوبے کو قدرتی آفات سے بچانے کے قابل بنایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے منظوری دی تھی جہاں تمام صوبائی وزرائے خزانہ موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…