اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

سکیورٹی خدشات یا کچھ اور؟عوامی وزیر اعلیٰ نے عوام کو ہی اپنے سے دور کرنے کیلئے خاموشی سے کیا ہدایات جاری کردیں؟پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 9  فروری‬‮  2019 |

راولپنڈی(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ، میانوالی اور ساہیوال کے دورے کے موقع پر ناقص سیکیورٹی انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب کو آئندہ گرین بک کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔آئی جی کو کی جانے والی ہدایت میں وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ اور ساہیوال کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر بدانتظامی کی نشاندہی کی۔

جس کے باعث افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔چناچہ آئی جی نے صوبے کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ پولیس سربراہان کو وی آئی پی دوروں کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق یا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) پر عمل کرنے کا حکم دے دیا۔اس کے علاوہ پولیس کو یہ بھی ہدایت کی گئی کہ ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس کمانڈوز اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی مناسب تعداد میں نفری تعینات کی جائے۔علاوہ ازیں وی آئی پی دوروں کے دوران تمام مقامات پر اسپیشل برانچ کی تعیناتی یقینی بنانے اور میڈیا انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔اس ضمن میں ایک اعلیٰ سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت تمام وی آئی پیز کو گرین بک کی ہدایات کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’سیکیورٹی کے ان اقدامات کے دوران عوام کو براہِ راست گورنر یا وزیر اعلیٰ تک رسائی کی اجازت نہیں دی جاتی لہٰذا پولیس اہلکار عوام کو ایک مناسب فاصلے تک محدود رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ وی وی آئی پی دوروں کے دوران راستوں پر بھی پولیس تعینات ہوتی لیکن وی آئی دورے میں ایسا نہیں کیا جاتا۔انہوں نے بتایا کہ وی آئی پی دورے کے لیے پولیس کو راستوں پر تعینات نہیں کیا جاتا۔

بلکہ راستے کی صرف میٹل ڈیٹیکٹر اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے جانچ کی جاتی ہے تاکہ کسی قسم کا دھماکا خیز مواد موجود نہ ہونے کو یقینی بنایا جاسکے۔ واضح رہے کہ 20 جنوری کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں سانحہ ساہیوال میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر جمع ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…