اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اداروں اور ملک کے خلاف خوفناک سازش بے نقاب ،کالعدم تنظیموں کے گٹھ جوڑ نے پاکستان کے اہم ترین قومی ادارے کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور دہشت گردوں کو مظلوم بنا کر پیش کرنے کیلئے مشترکہ سازش شروع کردی ، چاروں صوبوں میں قومیت کے نام پر نئے فساد کروانے پر بھی کام شروع ہو گیا ۔
با وثوق ذرائع کے مطابق غیر ملکی قوتوں کی ایما پر پی ٹی ایم، ایم کیو ایم لندن ، بی ایل اے ، ٹی ٹی پی اور اچکزئی گروپ نے خفیہ اتحاد بنا کر ملک بھر میں اہم ترین قومی ادارے اور پاکستان کے خلاف گھنائونی تحریک چلانا شروع کر دی ہے ۔ گٹھ جوڑ میں شامل اہم رہنمائوں نے نہ صرف اپنے جلسے اور جلوسوں میں ملک اور قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی بلکہ اس کی ویڈیو زبنا کر بھارت اور افغانستان کے ٹی وی چینلز کو بھیج دی ہیں ۔روزنامہ 92نیوز کے مطابق با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چند تنظیموں کے گٹھ جوڑ کے حوالے سے افغانستان،یورپ، دہلی ، کراچی ،پشاور اور کوئٹہ میںاجلاس ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی انکشاف ہوا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے افراد کچھ لوگوں کو اغوا کریں گے اور اس کا الزام اہم ترین قومی اداروں پر لگانے کی کوشش کی جائے گی ۔با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اہم ترین ادارے اس خوفناک سازش اور ملک دشمن گٹھ جوڑ کے حوالے سے نہ صرف متحرک ہو چکے ہیں بلکہ اس حوالے سے اس گھنا ئونی سازش سے نمٹنے کیلئے اقدامات بھی شروع کر دیئے گئے ۔