اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

اعتزاز احسن نے نواز شریف سے ڈیل کی تصدیق کردی، حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی ماحول نواز شریف سے ڈیل کی علامت ہے۔ پیپلزپارٹی سیاسی ایشوز کے سامنے آنے کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کرے گی۔ میرے خیال میں موجودہ چیف جسٹس سابق جسٹس کی طرح دورے نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کیلئے جو ماحول بنایا جارہا ہے وہ ایک ڈیل کی علامت ہے ۔ ڈیل کیلئے پہلے ایسا ماحول بنایا گیا ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ موجودہ ماحول ایک ڈیل کی علامت ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کے حوالے سے ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی اور جب سیاسی ایشوز سامنے آئیں گے اس کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے لانگ مارچ کرنے کا کہا ہے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن جب حالات ایسے ہوئے کہ لانگ مارچ کرنا پڑا تو ضرور کریں گے انہوں نے موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں موجودہ چیف جسٹس ہسپتالوں کے دورے نہیں کریں گے جس طرح سے سابق چیف جسٹس ہسپتالوں میں سیاستدانوں کو چیک کرنے کیلئے دورے کرتے تھے۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی ماحول نواز شریف سے ڈیل کی علامت ہے۔ پیپلزپارٹی سیاسی ایشوز کے سامنے آنے کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کرے گی۔ میرے خیال میں موجودہ چیف جسٹس سابق جسٹس کی طرح دورے نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…