جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے باعث شیخ رشید استعفیٰ کا سوچنے لگے، پی ٹی آئی میں کیا کھچڑی پک رہی ہے ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارنبیل گبول نے تحریک انصاف کی حکومت کو انڈر ٹوئنٹی ٹیم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے باعث شیخ رشید استعفیٰ کا سوچ رہے ہیں،حکومتی کارکردگی کی وجہ سے عوام کے ساتھ پارٹی کے اندر بھی لوگ پریشان ہیں۔یہ انڈرٹوئنٹی حکومت ہے، ایک ماہ بعد عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، اس بات کو ثابت کرنے کے لیے جلد اسپیکر

قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد آرہی ہے۔حکومت نے وعدوں کے مطابق کام نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے ڈیل نہیں کررہے بلکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں،تحریک انصاف کو وقت دینا چاہتے ہیں لیکن اب تو انہیں لانے والے خود بھی پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ساہیوال کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے، معصوم لوگوں کو گولیاں مارنا اور پھران پرالزامات لگانا حکومت کی نااہلی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…