اسلام (آن لائن ) وفاقی پولیس کے اہم عہدوں کی تعیناتیوں پر وزارت داخلہ کے احکامات روک دیئے گئے،ذرائع نے بتایا کہ وفاقی پولیس میں اعلیٰ سطحی تعیناتیوں پراحکامات وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر روکے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن کی تعیناتی کے احکامات وزارت داخلہ کا اختیار نہیں ہیں جبکہ تعیناتی کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کو ہے، ذرائع نے بتایا کہ تبدیلیوں اور تعیناتیوں کے حوالے سے وزیر اعظم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، واضح رہے کہ
گزشہ روز وزارت داخلہ نے پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا ،جونیئر پولیس آفیسر اے آئی جی آپریشنز غیاث گل کو ایس ایس پی آپریشنز تعنیات کیا گیا تھا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل علی راجہ کو ڈی جی سیف سٹی، ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین کو گریڈ 20 میں پروموشن کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز تعینات کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن تبادلوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔



















































