چیف جسٹس دوبارہ حلف لیں کیونکہ۔۔۔!!!عدالت میں دائر درخواست میں ایسا نکتہ اٹھا لیا گیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائینگے

2  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سے دوبارہ حلف لینے کے لیے آئینی درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ آئینی درخواست شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سے صدرمملکت عارف علوی نے 17 جنوری کو حلف لیا جبکہ صدرمملکت عارف علوی 27 اکتوبر 2018ء کو سرکاری خرچے پر کراچی گئے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سے دوبارہ حلف لینے کے لیے دائر درخواست میں صدر مملکت کو فریق بنایا گیا۔ خیال رہے کہ 18 جنوری 2019ء کو جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اْٹھایا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی بطور چیف جسٹس حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چئیرمین سینیٹ، سپریم کورٹ کے موجودہ، سابق ججز ، مختلف ممالک کے عدالتی نظام میں اہم عہدوں پر فائز غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی۔ ترک سپریم کورٹ کے صدر جسٹس نارین فردی، ناردرن سائپریس عدالت کے صدر جسٹس قاشم نائیجریا بورنو کے جسٹس بی مارولوکر اور بھارتی سپریم کورٹ کے سابق صدر اور سینئرجج مادان بیماراؤ بھی جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ اپنا منصب سنبھالتے ہی ان ایکشن نظر آئے۔ چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے کے پہلے روز انہوں نے 3 مقدمات سنے جس کے بعد سے اب تک چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ زیر التوا مقدمات نمٹانے میں مصروف ہیں۔ پاکستان کے 26 ویں چیف جسٹس جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 20 دسمبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے، جس کے بعد جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…