اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ کو بغیر بحث پاس کروانا پارلیمانی روایات کی نفی ہوگا ۔ جمعہ کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اس موقع پر صحافیوں نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کئے جس پر شہباز شریف نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہاکہ بجٹ کو بغیر بحث پاس کروانا پارلیمانی روایات کی نفی ہوگا۔