منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت کا سی پیک منصوبہ کے تحت نیا صنعتی شہر آباد کرنے کا فیصلہ ،منصوبہ کا افتتاح بہت جلد وزیراعظم عمران خاں کریں گے 

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبہ کے تحت فیصل آباد ساہیانوالہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ‘‘ کے نام سے نیا صنعتی شہر آباد کرنے کا فیصلہ کیاہے اور انڈسٹری اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ نے منصوبہ کا پی سی ون تیار کرکے منظوری کیلئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ انڈسٹری سیکشن کو بھجوادیا ہے جس کے مطابق صنعتی زون 3432ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا جس کیلئے چھ ارب تیس کروڑ سے اراضی خریدی جائیگی

جس میں چار ارب حکومت اور دو ارب تیس کروڑ فیڈمک کے صنعتکار دینگے ، جب کہ منصوبہ کا افتتاح بہت جلد وزیراعظم عمران خاں کریں گے آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ منصوبہ کیلئے موٹروے ایم تھری کے قریبی چار دیہاتوں چک نمبر 134، چک نمبر 136، چک نمبر 144اور چک نمبر 152ر ب کی اراضی حاصل کی جائیگی ،نئے صنعتی شہر میں چھوٹی اور بڑی دونوں صنعتیں قائم کی جائیں گی اور فیصل آباد کی شہر حدود میں قائم چھوٹی صنعتوں کو بھی نئے صنعتی زون میں منتقل کیا جائیگا، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں جامع مسجد ،فیڈ مک آفس ، ہسپتال ، سکیورٹی آفس ، لیبر کلب ، لیڈیز کلب اور کمرشل ایریا سمیت دیگر سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی ، پی سی ون کے تحت جون 2019ء تک تمام اراضی کا قبضہ حاصل کیا جائیگا، سی پیک منصوبہ کے تحت اس صنعتی شہر کے قیام سے فیصل آباد میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کیساتھ ساتھ ہزاروں افراد کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے جبکہ چھوٹی صنعتوں کے یہاں منتقل ہونے سے فیصل آباد شہر سے آلودگی کا خاتمہ کرنے میں بھی بڑی مدد ملے گی  وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبہ کے تحت فیصل آباد ساہیانوالہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ‘‘ کے نام سے نیا صنعتی شہر آباد کرنے کا فیصلہ کیاہے اور انڈسٹری اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ نے منصوبہ کا پی سی ون تیار کرکے منظوری کیلئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ انڈسٹری سیکشن کو بھجوادیا ہے جس کے مطابق صنعتی زون 3432ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…