پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

’’ سیاسی گند گی صاف کرنے کیلئے فوج نے عمران خان کو مکمل فری ہینڈ دیدیا‘‘ اہم ترین حکومتی وزیر نے بڑا دعویٰ کردیا،حیران کن انکشافات

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی گندگی صاف کرنے کے لئے فوج نے عمران خان کو مکمل فری ہینڈ دے دیا ہے ۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار وزیراعظم کی ایمانداری کے بڑے معترف ہیں ، شہباز شریف این آر او اور درمیانی راستے کی تلاش میں ہیں اور سرکاری مراعات سے ہر صورت لطف اندوز ہوتے رہنا چاہتے ہیں، انہوں نے نواز شریف کو بھی محاذ آرائی کی بند گلی میں نہ جانے پر راضی کر لیا ہے۔

جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کبھی فوجی عدالتوں کی توسیع کے خلاف ووٹ دینے کی جرات نہیں کریں گی اپوزیشن اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے لئے کچھ نہ کچھ رعایت حاصل کرنا چاہتے ہیں اور این آر او کی تلاش میں کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ہر صورت سرکاری مراعات سے لطف اندوز ہوتے رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کو بچانے کے لئے متحد ہوئے ہیں اپوزیشن کے اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز کا مجھے کیوں نکالا والا بیانیہ بھی کسی مصلحت کے تحت ختم ہو گیا ہے۔ شہباز شریف نے نواز شریف کو بند گلی کا راستہ بدلنے پر راضی کر لیا ہے ۔نواز شریف کو سزا پر پورے گوالمنڈی میں ایک ٹائر تک نہیں جلایا گیا جس کے بعد انہیں عوامی حمایت کا اندازہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس مریم کے سوا داؤ پر لگانے کے لئے کچھ نہیں بچا ان کے دونوں بیٹے ان کو چھوڑ کر جاچکے ہیں جبکہ آصف زرداری بلاول پر زیادہ انحصار نہیں کرتے ، آصف زرداری نے تو کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا کہ فالودے والے اور دیگر جعلی اکاؤنٹس کے معاملات اسی طرح ایکسپوز ہوں گے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ تمام اداروں نے متفقہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک سے گند صاف ہونا چاہئے۔

گند صاف کرنے کے لئے تمام ادارے عمران خان کے ساتھ ہیں اور فوج نے سیاسی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے عمران خان کو مکمل فری ہینڈ دے رکھا ہے لیکن عمران خان شریف آدمی ہیں وہ دونوں جماعتوں میں کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہیں کر رہے ۔تا ہم فوج تمام فیصلوں میں عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار عمران خان کی ایمانداری کے بہت معترف ہیں۔ میری جسٹس (ر) ثاقب نثار سے ملاقات ہوئی تو وہ بہت فکر مند تھے کہ اگر ایک دیانتدار لیڈر شپ کے باوجود بھی ملک نے ترقی نہ کی تو پھر کوئی اس ملک کو ٹھیک نہیں کرسکتا شیخ رشید احمد نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتیں فوجی عدالتوں کی توسیع میں حمایت کریں گی کسی صورت انکار کی جرات نہیں کر سکتے بس پیپلزپارٹی اوپر اوپر سے تھوڑے نخرے کرے گی لیکن بعد میں ملک کے وسیع تر مفاد کے نام پرفوجی عدالتوں کی حمایت میں ووٹ دے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…