جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

راحیل شریف کی بیرون ملک ملازمت،وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر این او سی کی منظوری دی اور اس کی رپورٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیرون ملک ملازمت کے اجازت نامے (این او سی) کی درستی کے لیے وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سابق آرمی چیف کا بیرون ملک ملازمت کا این او سی وفاقی حکومت نے جاری نہیں کیا بلکہ یہ اجازت نامہ جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) اور وزارت دفاع نے جاری کیا گیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت سے مراد وفاقی کابینہ ہے لہٰذا مقررہ مدت میں این او سی جاری نہ ہونے پر راحیل شریف غیر ملکی ملازمت سے سبکدوش تصور ہوں گے۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد 41 اسلامی ملکوں کی اتحادی فوج کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے۔ وفاقی کابینہ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو بیرون ملک ملازمت کے لیے این او سی کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر این او سی کی منظوری دی اور اس کی رپورٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…