منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

علیمہ خان آل شریف اور آل زرداری کیلئے مشعل راہ قرار

datetime 15  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(آئی این پی ) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب قومی احتساب بیورو (نیب) کر رہا ہے،جن سیاستدانوں کو عدالتوں کا خوف ہے تو انہیں کرپشن بھی نہیں کرنی چاہیے تھی، وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان آل شریف اور آل زرداری کے لیے مشعل راہ ہیں، انہوں نے اپنی جائیداد کی ساری تفصیلات اور ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کیے۔

ایک چھوٹی سی غلطی پر ایف بی آر کو جرمانہ بھی ادا کر دیا،مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی جھوٹی خبریں پھیلانے اور پروپیگنڈے میں مصروف ہیں،وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ منگل کو فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ گزشتہ 40 سالوں سے کرپشن کر رہے ہیں ان کا احتساب تو ہو گا۔ ملک اور قومی کا پیسہ لوٹنے والوں کو عدالتوں کا سامنا تو کرنا پڑے گا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان آل شریف اور آل زرداری کے لیے مشعل راہ ہیں جنہوں نے اپنی جائیداد کی ساری تفصیلات اور ثبوت سپریم کورٹ میں پیش کیے ہیں جب کہ انہوں نے ایک چھوٹی سی غلطی پر ایف بی آر کو جرمانہ بھی ادا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی گزشتہ تین سالوں میں پانامہ کیس میں 14 وکلا تبدیل کر چکی ہے جب کہ صرف خواجہ حارث کو ڈھائی ارب روپے فیس کی مد میں دیے گئے ہیں لیکن وہ نہ تو لوٹی ہوئی رقم واپس کرنے کو تیار ہیں اور نہ ہی اب تک کوئی کاغذی ثبوت عدالت میں جمع کرا سکے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی جھوٹی خبریں پھیلانے اور پروپیگنڈے میں مصروف ہیں لیکن وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جلد پنجاب اسمبلی سے مزید عوامی بل پاس کرائے گی۔

جب کہ گزشتہ ساڑھے چار مہینوں میں صنعتی پالیسی، زرعی پالیس اور لیبر پالیسی کا بل ہم پاس کرا چکے ہیں جب کہ کلچر پالیسی کا بل بھی وزارت سے منظور ہو چکا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…