پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نامی گرامی سیاستدانوںکے دلوں کی دھڑکنیں تیز اصغر خان کیس بند ہو گا یا نہیں ؟سپریم کورٹ نے پاکستانی تاریخ کے اہم ترین کیس سے متعلق کیا فیصلہ سنا دیا؟

datetime 11  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان کیس کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اصغرخان کی کوشش کورائیگاں نہیں جانے دیں گے، ایف آئی اے سے جواب طلب کریں گے، کابینہ سے بھی جواب مانگیں گے کچھ بندوں کے مقدمات کابینہ کو دیے تھے،کیسے ہم عدالتی حکم کوختم کردیں، معاملے کی مزید تحقیقات کرائیں گے،کیس بند کرنے

کے معاملے میں اصغرخان فیملی کواعتماد میں نہیں لیا گیا، ایف آئی اے کے پاس اختیارات نہیں تومعاملہ دوسرے ادارے کو دیتے ہیں جمعہ کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اصغر خان کیس سے متعلق سماعت کی۔عدالت عظمی میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اصغرخان نے اتنی بڑی کوشش کی تھی، ہم اصغرخان کی محبت اورکوشش رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ایف آئی اے سے جواب طلب کریں گے، ایف آئی اے نے فائل بند کرنے کی استدعا کی ہے۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ کابینہ سے بھی جواب مانگیں گے کچھ بندوں کے مقدمات کابینہ کو دیے تھے،کیسے ہم عدالتی حکم کوختم کردیں، معاملے کی مزید تحقیقات کرائیں گے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سلمان اکرم راجہ صاحب آپ عدالت کی معاونت کریں، کیس کو کیسے آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ ایک فیصلہ آیا اوراب عملدرآمد کے وقت ایسا ہورہا ہے، کچھ افراد کو اس معاملے سے علیحدہ کرنے کی تجویزتھی۔اصغرخان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، ایک شخص کہہ رہا ہے ہاں میں نے رقم تقسیم کی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ اس کے بعد پھرکیا رہ جاتا ہے، اصغرخان کی کوشش کورائیگاں نہیں جانے دیں گے۔عدالت عظمی نے

ریمارکس دیے کہ کیس بند کرنے کے معاملے میں اصغرخان فیملی کواعتماد میں نہیں لیا گیا، ایف آئی اے کے پاس اختیارات نہیں تومعاملہ دوسرے ادارے کو دیتے ہیں۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے کی طرف سے اخذ نتائج اور وجوہات سے مطمئن نہیں، اصغرخان فیملی کے قانونی ورثا کی درخواست پرایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔عدالت عظمی نے سیکرٹری دفاع کونوٹس جاری کرتے ہوئے استفسار کیا کہ سیکرٹری دفاع بتائیں افسران کا معاملہ ان کوبھیجا تھا، تحقیقات کہاں تک پہنچی، ایک ہفتے میں جواب جمع کرایا جائے۔بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغرخان عملدرآمد کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…