منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’میں یہ سب کچھ کرنے کو تیار بس ہم پر ہلکا ہاتھ رکھا جائے ‘‘ نوازشریف نے غیر ملکی شخصیت کے ذریعے عمران خان کو کون سی بڑی پیشکش کردی؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(وائس آف ایشیا)معروف صحافی عارف حمید کا کہنا ہے کہ یہ جو خبریں چل رہی ہیں نہ کہ فلاں کی طبیعت خراب ہو گئی فلاں کو کچھ ہو گیا یہ سب غلط ہے۔جب کہ نواز شریف کو تو زرداری والے بڑے کمرے میں رکھا گیا ہے جب کہ مشقتی بھی ملا ہوا ہے اور من پسند کھانے بھی کھاتے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پانچ روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف نے غیر ملکی اہم شخصیت کے ذریعے سے وزیراعظم عمران خان کو پیغام بھجوایا کہ ہم پیسے دینے کو تیار ہیں بس ہمارے ساتھ ہلکا ہاتھ رکھا جائے۔

تو میں سمجھتا ہوں کہ جب تک ان لٹیروں سے لوٹا ہوا پیسہ لے کر غریبوں پر نہ لگایا جائے تب تک اس احتساب کا کوئی فائدہ نہیں۔عارف حمید بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو جیل میں ہیٹر بھی فراہم کیا گیا ہے اور ان کی مالش بھی روزانہ ہوتی ہے خیال رہے کہ گزشتہ رات کوٹ لکھپت جیل سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آئی تھی کہ کوٹ لکھپت جیل میں موجود نواز شریف کی صحت بگڑ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں جہاں وہ العزیزیہ ریفرنس میں ملنے والی سزاکاٹ رہے ہیں۔شدید ٹھنڈکی وجہ سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت بگڑی۔انکو تیز بخار،سر درد اور زکام کی شکایت ہے۔انکی طبیعت و مد نظر رکھتے ہوئے جیل کے معالج سے انکا چیک اپ کروایا جانا تھا تاہم سابق وزیراعظم نے اس کے لیے رضا مندی ظاہر نہیں کی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جیل حکام کو درخواست دی ہے کہ انکو انکے ذاتی معالج سے طبی معائنہ کروانے کی اجازت دی جائے. دوسری جانب منگل کے روز سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں انکی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی جو آدھا گھنٹہ تک جاری رہی۔ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں صحت اور جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ جبکہ دونوں کے درمیان کیسوں میں پیشرفت اور قانونی مشاورت بھی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…