منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک، چوہدری نثار کا دو ٹوک موقف سامنے آ گیا، وزیراعظم عمران خان کی حمایت کر دی

datetime 7  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے مسلم لیگ (ن)میں فاروڈ بلاک بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت کو کار کر دگی دکھانے کیلئے وقت ملنا چاہیے ٗ حکومت باتیں کم اور کام پرزیادہ توجہ دے ٗمسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا سہرا موجودہ حکومت کے سر نہیں ہے۔

ایک انٹرویومیں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے پاکستان مسلم لیگ (ن )میں فارورڈ بلاک بنانے کی خبروں کی تردید اور سیاسی سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جودہ حکومت جو آئی ہے یا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے لائی گئی ہے اور کہتے ہیں کہ الیکشن کے ذریعے لائی گئی ہے ،اس حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی سانس لینے کا موقع ملنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ حکومت باتیں کم اور کام پر زیادہ توجہ دے۔چودھری نثار علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دینے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور کہا کہ موجودہ حکومت کا شیلٹر ہوم بنانے کا منصوبہ بھی قابل ستائش ہے۔انہوں نے عمران خان کو غیر روایتی وزیراعظم بننے کا مشورہ دیا جبکہ حالیہ ملنے والی امداد کا کریڈٹ کسی اور کو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا سہرا موجودہ حکومت کے سر نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ن لیگ سمیت ہر پارٹی کو مستقبل کی فکر کرنی چاہیے ، فارورڈ بلاک کو معیوب عمل سمجھتا ہوں ،میں نے کبھی بھی ایسا کرنے کی کوشش نہیں کی۔چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کا شیلٹر ہوم منصوبہ اچھا ہے ،نواز شریف کو پانچ سال تک شیلٹر ہوم بنانے کے لیے قائل کرتا رہا لیکن بد قسمتی سے اس پر عمل نہ ہو سکا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…