اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

پاکستان کا اہم ترین شہربم دھماکے سے لرز اٹھا

datetime 5  جنوری‬‮  2019 |

پشاور(بیورورپورٹ ) پشاور کے علاقے صدر کالی باڑی میںدھماکے کے نتیجے میں دوخواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کے نتیجے میں آس پاس واقع متعدد دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا،ھماکے میں 8 سے 10 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پشاور کے علاقے صدر میں کالا باڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے،جن میں دو خواتین بھی

شامل ہیں زخمی ہونے والوں کی شناخت ابراہیم ولد بدی گل، محمد فاروق ولد دین محمد، رحمت گل ولد بادام، عمیر ولد پرویز، مختیارہ بی بی ولد جمیل اور رابعہ ولد فرانسس کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا جب کہ تین کو کینٹ جنرل اسپتال سے ریفر کیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بارودی مواد صدر کے علاقے کالی باڑی میں واقع ایک گلی میں کھڑی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، جنہیں شیشہ لگنے سے زخم آئے۔سی سی پی او پشاور قاضی جمیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دھماکے میں 8 سے 10 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے میں سفید رنگ کی گاڑی استعمال کی گئی اور صدر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے معلوم کیا جائے گا کہ وین کہاں سے آئی۔جس مقام پر دھماکا ہوا، وہ پشاور کا ایک مصروف علاقہ ہے، جہاں قریب ہی ایک زیرِ تعمیر مسجد اور متعدد دکانیں موجود ہیں جبکہ ڈھابوں کی موجودگی کی وجہ سے وہاں لوگ ناشتے کے لیے بھی آیا کرتے تھے۔دھماکے کی شدت کافی زیادہ تھی، جس سے آس پاس واقع متعدد دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریب ہی نصب ایک بجلی کا ٹرانسفر بھی متاثر ہوا اور بجلی کی تاریں بھی گر گئیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…