منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کمر میں تکلیف بڑھنے پر شہبازشریف کی ہمت جواب دے گئی، ڈاکٹروں کی سخت ہدایات پر اپوزیشن لیڈر نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 3  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ہے جب کہ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کی سخت ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کمر درد میں شدت کے سبب ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل آرام کا کہا تھا جس کے باعث وہ آج پارلیمنٹ نہیں جا سکیں گے اور انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آج لا اینڈ آرڈر اجلاس کی صدارت

کرنا تھی تاہم کمر میں تکلیف اور ڈاکٹروں کی جانب سے سختی سے آرام کی ہدایت کے بعد وہ اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی ڈاکٹرز نے شہباز شریف کے کمر اور گردن کے مہروں کا معائنہ اور فزیو تھراپی کی تھی اور ڈاکٹرز ان کی نقل و حرکت محدود کرنے اور چہل قدمی اور ورزش کی ہدایت کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز میں کئے گئے ایم آر آئی ٹیسٹ میں شہباز شریف کے مہروں میں تکلیف کی علامات پائی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…