جمعرات‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2026 

عالمی عدالت نے پاکستان پر 4ارب ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا جرمانہ بروقت ادانہ کیا گیا تو پاکستان کو کن نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا؟ ایسا خوفناک فیصلہ سنا دیا گیا کہ جان کر پاکستانیوں کے ہوش اڑ جائینگے

datetime 2  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی عدالت نے پاکستان پر 4ارب ڈالر کا جرمانہ کر دیا،جرمانہ بروقت ادا نہ کرنے پر پاکستان کو کونسے سنگین ترین نتائج کا سامنا کرنا پڑیگا، فیصلہ سنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تنازعات کے حل کیلئے عدالت نے پاکستان پر 4ارب ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ اپنے فیصلے میں عالمی بینک کی عدالت کا کہنا تھا کہ

اگر پاکستان نے بروقت جرمانہ ادا نہ کیا تو پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے طیارے 60ممالک میں نہیں آاور جا نہیں سکیں گے اور بیرون ملک موجود طیاروں کو وہیں روک لیا جائیگا۔ عالمی بینک کی عدالت کی جانب سے پاکستان کو 4ارب ڈالرز کا جرمانہ آسٹریلوی اور ترک کمپنی کی جانب سے کیس جیت جانے پر کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی کمپنی نے بلوچستان کے علاقے ریکوڈیک میں تانبا سونا چاندی نکالے جانے کے حوالے سے ٹھیکے کی منسوخی پر کیس کیا تھا جبکہ ترک کمپنی ’کارکے‘ نے بھی پاکستان کے خلاف رینٹل پاور پلانٹ کے حوالے سے کیس جیتا ہے۔ پیپلزپارٹی دور حکومت میں پاکستان نے ہنگامی طور پر ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے ’کارکے‘سے ایک پاور پلانٹ منگوایا تھا جو کہ بحری جہاز پر قائم تھا جسے سمندر میں ہی رہنا تھا تاہم یہ پاور پلانٹ کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں کھڑا رہا اورنہ تو اس سے بجلی بنوائی گئی نہ ہی اسے تیل فراہم کیا گیا ترک کمپنی نے اپنے نقصانات اور ادائیگی کیلئے عالمی بینک کی عدالت سے رجوع کیا تھا جس میں وہ کیس جیت گئی ۔ عدالت نے پاکستان کو ترک کمپنی ’کارکے‘کو ایک ارب 20کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی ایک اور کیس میں حکومت پاکستان کو عدالت کی جانب سے ایک ارب ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے یہ رقم ادا نہ کی

تو پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے طیارے 60ممالک میں نہیں آاور جا نہیں سکیں گے اور بیرون ملک موجود طیاروں کو وہیں روک لیا جائیگا۔ خیال رہے کہ اگر حکومت پاکستان ملک پر عائد کئے گئے جرمانے کی مد میں تمام رقم بروقت ادا کرتی ہے تو اس صورت میں اسے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ملنے والے قرض جو کہ اس نے ملکی اقتصادی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے لئے ہیں کی کل رقم ان ادائیگیوں کی مد میں جمع کروانا ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…