2019کے پہلے دن ہی بڑا سیاسی دھماکہ، فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر کی تحریک انصاف میں شمولیت! زرداری نے بلاول کا رشتہ بھیج دیا، آگے سے کیا جواب ملا؟سنسنی خیز انکشافات

1  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم  شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، شہید بے نظیربھٹو کی بھتیجی اور میرمرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کی اپنے بھائی جونیئرذوالفقار علی بھٹو سمیت تحریک انصاف میں عنقریب شمولیت۔ عمران خان کے ایک ذاتی دوست کی معرفت تمام معاملات تقریباً طے پاچکے ہیں۔ صرف غنویٰ بھٹو کے چند تحفظات ہیں جو وہ دورکرنا چاہتی ہیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق  انتہائی باخبرذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فاطمہ بھٹو تحریک انصاف میں اپنے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سمیت شامل ہورہی ہیں اور اس سلسلے میں تمام معاملات طے پاچکے ہیں صرف غنویٰ بھٹو کے چند تحفظات ہیں جن پر وہ عمران خان سے براہ راست بات کرناچاہتی ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فاطمہ بھٹو کو عمران خان الیکشن 2018ءمیں اپنی جماعت میں شامل کرناچاہتے تھے ۔ اس وقت بھی غنویٰ بھٹو نے کچھ زیادہ سیٹوں کی فرمائش کردی تھی جس پربات نہ بن سکی۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ عمران خان کے یورپ میں مقیم ایک کاروباری دوست نے اپنے ایک شامی کاروباری دوست کی معرفت فاطمہ بھٹو سے بات چیت چلوائی تھی مگرغنویٰ آڑے آگئی تھیں اب اسی شامی کاروباری شخصیت نے فاطمہ بھٹو سے براہ راست تمام معاملات طے کرلیے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فاطمہ بھٹو اپنے بھائی کے بغیرپی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں مگرآخری دم تک دونوں کی اکٹھی شمولیت پر عمران خان کے دوست زور لگارہے ہیں ۔ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ عمران خان نے صوبہ سندھ فاطمہ بھٹو کے حوالے کرنے کی پیش کش بھی کردی ہے اوران کے زرداری سے جائیداد کے تنازعات اور قبضے دلانے کا بھی وعدہ کیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جب الیکشن 2018ءمیں فاطمہ بھٹو کی پی ٹی آئی شمولیت کازرداری کوپتہ چلاتو زرداری نے کسی دوست کی معرفت غنویٰ سے بلاول کےلئے فاطمہ بھٹو کا رشتہ مانگ لیاتھامگرغنویٰ نے صاف انکار کردیا تھا۔ جس پر فاطمہ بھٹو کی شمولیت کامعاملہ موخر ہوگیا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ اب معاملات تقریباًفائنل ہوچکے ہیں۔ کسی بھی وقت فاطمہ بھٹو کی شمولیت پی ٹی آئی میں ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…