پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے4ووٹوں کی ضرورت ،لیکن ہماری جیب میں کتنے ووٹ پڑے ہیں؟پیپلز پارٹی کے دعوے نے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبو ل نے کہاہے کہ چیف جسٹس نے جس طر ح حکومت کی کلاس لی ہے ،میں دعا کرتا ہوں کہ یہ چیف جسٹس مزید تین سال رہیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ عمران خان اچھے انسان ہیں لیکن ان کے ارد گرد جولوگ ہیں وہ ان کو غلط مشورے دیتے ہیں جس پر وہ فیصلہ کردیتے ہیں اوربعد میں ان کو پریشانی کا سامناکرنا پڑتا ہے، اب سپریم کورٹ کی ہدایات پر وزیر اعظم کو ای سی ایل پرنام ڈالنے کے حوالے

سے کابینہ کا اجلاس بلا کر ایک مرتبہ پھر یوٹرن لیناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کوگرانے کیلئے چارووٹوں کی ضرورت ہے اور دس ووٹ توہماری جیب میں پڑے ہوئے ہیں لیکن ہم حکومت کوگرانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوٹتاہے ، اس کو سزا ملنا چاہئے لیکن یہ جے آئی ٹی کے کاغذوں کا کام نہیں ہے یہ عدالت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جس طر ح حکومت کی کلاس لی ہے ،میں دعا کرتا ہوں کہ یہ چیف جسٹس مزید تین سال رہیں تو پاکستان کی تقدیر بدل جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…