پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

309ارب کی کامیاب بولی، مہمند ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ڈیسکو اور چینی کمپنی نے حاصل کرلیا،کتنا پانی ذخیرہ اور کتنے میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ،خیبر پختونخوا کے کون کون سے شہر سیلاب سے بچائے جا سکیں گے؟بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 1  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی جوائنٹ وینچر ڈیسکو اور چینی کمپنی ’’چائنا گھیزوبا ‘‘کمپنی نے  309 ارب روپے کی بولی دے کر مہمند ڈیم کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ۔ مہمندڈیم میں تین لاکھ کیوسک پانی زخیرہ کرنے کے علاوہ 800میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہوگی۔یہ بنیادی طور پر سیلاب پر کنٹرول کرنے لئے تعمیر کیا جارہا ہے جس سے چار سدہ ،پشاور اور نوشہرہ کو سیلاب سے بچائے گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق دو ہزار تین میں ڈیم کی تعمیر کی لاگت ایک ارب ڈالر تھی جو اب بڑھ کر تین ارب ڈالر ہوگئی ہے

جس کی وجہ مشرف دور میں اس کی تعمیر میں تاخیر تھی۔اگر یہ ڈیم وقت مقررہ پر تعمیر ہوجاتا تو 2010کے سیلاب میں دس ارب ڈالر کا نقصان ہونے سے بچایا جاسکتا تھا۔ ڈیم ایک امریکی کمپنی کو دیا گیا تھا (AMZO)جس نے آٹھ سال تک تاخیر کی جس کا خمیازہ ملک کو 152ارب روپئے کے نقصان سے بھگتنا پڑا۔پیپلز پارٹی کی حکومت نے یہ ذمے داری امریکی کمپنی سے واپس لے کر واپڈا کے سپرد کی جس کے بعد جاپان اور آسٹریلیا کی کمپنیوں نے تفصیلی انجیرنگ کا کام کرکے منصوبہ 2014میں واپڈا کے حوالے کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…