بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کی پیشکش، چوہدری نثار کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات دیکھ کرکچھ نہ ہی بولنابہترہے،ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، احتساب ملک کی ضرورت ہے مگر متنازع احتساب اس کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو احتساب ہو رہا ہے وہ شفاف نہیں ہے، جو طریقہ کار اپوزیشن پر لاگو ہے وہ حکومت پر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف آصف زرداری، نواز شریف، شہباز شریف نہیں بلکہ پوری جماعتیں ہیں اور جب اپوزیشن کے تحفظات دور ہونگے تو پوری قوم کو نظر آئیگا۔انہوں نے کہاکہ کسی کو احتساب پر نہیں طریقہ کار پر تحفظات ہیں، حکومت احتساب پر اپوزیشن کے تحفظات دور کرسکتی ہے لیکن اگر تحفظات دور نہ ہوئے تو احتساب کو انتقام تصور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احتساب حکومت نہیں ادارے کرتے ہیں، منی لانڈرنگ کا کیس 2015 کا ہے، موجودہ حکومت سب سے بڑی غلطی یہ کر رہی کہ وہ ہر فیصلے پر کہتی کہ ہم نے کیا ہے، جبھی تو احتساب سیاست کی نذر ہوتا ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت جب کسی فیصلے کو ’اون‘ کرتی ہے تو احتساب متنازع ہوتا ہے، حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ کوئی بھی ملک اپوزیشن اور سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، اس وقت ملک میں شدید سیاسی بحران ہمارا منہ چڑا رہا ہے۔جب چوہدری نثار سے سوال کیا گیا کہ آپ کو حکومت کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کی پیشکش کی گئی اور عمران خان سے ملاقات کی خبریں بھی سامنے آتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگر میں چاہتا تو آج اقتدار میں ہوتا، میں نے وہ کھیل کبھی نہیں کھیلا ،نہ میں اقتدار کا پجاری ہوں نہ میں ایسی سیاست کرتاہوں،دوستی تعلق اپنی جگہ ہوتا ہے لیکن سیاست کو اصولوں کے تحت چلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبائی سیٹ سے 36ہزار ووٹوں سے جیتا،یہ کون سی منطق ہے،قومی میں ہزاروں ووٹ کم اورصوبائی میں36ہزارکی اکثریت حاصل ہو۔جب ان سے صوبائی اسمبلی میں حلف لینے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ مسکراتے ہوئے جواب دیے بغیر چلے گئے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…