منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

زمینوں پر قبضوں میں ملوث کھوکھر برادران کی اربوں مالیت کی اراضی کا انکشاف، کہاں کہاں زمینیں ہیں اور کھوکھر پیلس کتنے کنالوں پر پھیلا ہوا ہے؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 26  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں افضل کھوکھر اور سیف کھوکھر کی اربوں روپے مالیت کی اراضی سامنے آنے کا انکشاف، نجی ٹی وی  کے مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ملک افضل کھوکھر اور ملک سیف الملوک کھوکھر کی تمام زمینوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا ہے اور رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کھوکھر برادران کی تحصیل سٹی، ماڈل ٹائون اوررائے ونڈ کے علاقوں میں پھیلی زمینوں کی مالیت اربوں روپے ہے۔

محکمہ ریونیو کے مطابق کھوکھر برادارن کی تحصیل رائے ونڈ موضع مل میں 228 کنال، سندر میں 30 کنال، تحصیل ماڈل ٹائون موضع جیڈو میں 1 ہزار 277 کنال، تحصیل سٹی موضع نیاز بیگ جوہر ٹائون میں 210 کنال اور 1 ہزار 745 کنال سے زائد اراضی مختلف تحصیلوں میں ہے۔رپورٹ کے مطابق زمینوں کی ٹرانسفر قانونی طریقہ کار کے مطابق نہیں ہوئیں، کھوکھر برادران نے پہلے زمینوں پر قبضہ کیا بعد میں ٹرانسفر کروائیں، 77 کنال پر مشتمل کھوکھر پیلس 2005ء میں تعمیر ہوا اور اس کی رجسٹریاں 2012ء میں ہوئیں، کھوکھر پیلس میں 10 کنال اراضی نالے کی جبکہ راستوں کی سرکاری زمین بھی شامل ہے۔ اسی طرح اقبال ٹاون میں غیرقانونی طور پر 2012ء میں نقشہ پاس کرایا گیا جب کہ کھوکھر برادران نے سینکڑوں ایکڑ زمینیں فروخت بھی کیں۔دوسری جانب زمین پر قبضہ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی ضمانت منظور کر لی گئی،عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے ایم این اے افضل کھوکھر کو ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رکن قومی اسمبلی کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور پولیس کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کو گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے احاطے سے شہری کی زمین پرقبضہ کرنے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیاہے، مقدمہ برطانیہ میں مقیم محمدعلی ظفرکی مدعیت میں درج کیاگیا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…