اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت کے کھربوں کے سکینڈل منظر عام پر ، ن لیگ کے احسن اقبال نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ کیا گیا جس سے ایک رات میں 100ارب روپے کمائے گئے ہیں، حکومت بتائے کہ اربوں روپے کس
کی جیب میں گئے ہیں۔ احسن اقبال نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ قطر سے آنیوالے ایل این جی کے بحری جہاز کو منسوخ کر دیا گیا جس پر ایل این جی کے مالکان نے اس جہاز کو دوسری جگہ فروخت کر کے کئی سو کروڑ منافع بنایا ہے۔ حکومت نے ایل این جی کے بحری جہاز کو منسوخ کرنے کے بعد ملک میں مہنگا فرنس آئل درآمد کیا جس سے قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگا جبکہ اس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی ہے۔