جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

سندھ میں کرپشن کا پورا نظام فاش، ایان علی تو کچھ بھی نہیں 120فرنٹ مین کے ذریعے کھربوں کی منی لانڈرنگ کی گئی جے آئی ٹی کی سنسنی خیز رپورٹ میں کیا کچھ ہے؟ حیران کن انکشافات

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی ہے جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ پاکستان نہیں جو کبھی ہوا کرتا تھا۔ روزنامہ جنگ نے اپنی رپورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق

جے آئی ٹی کی رپورٹ کی مجموعی طور پر 27 جلدیں ہیں جبکہ ایگزیکٹو سمری 135 صفحات اور اس سے منسلک 95 بڑے ضمیموں پر مشتمل ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کی 25ویں جلد کلیدی ملزم کے خلاف دھماکہ خیز شہادتوں پر مشتمل ہے جسے خفیہ رکھا گیا۔ جے آئی ٹی کے سربراہ احسان صادق نے سپریم کورٹ سے اسے افشاء نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔سندھ حکومت کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے اسے گھڑا گیا افسانہ قرار دیا ۔ معتبر ذرائع کی جانب سے انکشاف کے مطابق اس جلد کے تین حصے (1) سسٹم (2) امریکا، برطانیہ، فرانس اور دبئی میں املاک اور (3) اندرون سندھ زرعی جائیدادیں ہیں۔ جے آئی ٹی نے سندھ میں کرپشن کے نظام کو فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جہاں کلیدی ملزم نے ماہانہ 4 کروڑ روپے سے زائد بنائے۔ پھر 120 ظاہری چہروں (فرنٹ مین) کے ذریعہ ’’حوالہ‘‘ اور ہنڈی کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی۔ ان میں ایان علی، یونس قدوائی اور عبدالجبار خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔ مجید فیملی کی کے ایم کرائون انٹرنیشنل کمپنی یہ منی لانڈرنگ کا پیسہ جمع کرتی رہی۔ آصف زرداری اور تالپور خاندان کی ملکیت بیرون ممالک جائیدادوں کے بارے میں جے آئی ٹی نے متعلقہ پتے نتھی کئے ہیں۔ پیرس، نیویارک، لندن اور دبئی میں کوئی 25 جائیدادوں کے بارے کی بالواسطہ یا بلاواسطہ تفصیلات دی گئی ہیں۔ زرعی اراضی کے حوالے سے

جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے اندرون سندھ 120 فارم زرعی فارم ہائوسز ہیں جو آصف زرداری، بلاول اور فریال تالپور کی جانب سے ظاہر نہیں کئے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کی مزید جلدوں میں بھی بلاول کے بارے میں اہم معلومات موجود ہیں جس کے مطابق بلاول ہائوس کے یوٹیلٹی بلز جعلی اکائونٹس سے کئے گئے۔ مئی 2015ء میں 15 لاکھ 30 ہزار

روپے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ادا کئے گئے۔ بلاول اور زرداری ہائوسز کی تزئین و آرائش کے اخراجات کے بارے میں بھی تفصیلات بھی جلد نمبر25 میں موجود ہیں۔ بلاول ہائوس کے 41 لاکھ 40 ہزار روپے جعلی اکائونٹس سے دی ڈیلی ریسٹورنٹ (مسز ٹینا مہدی) کو ادا کئے گئے۔ آصف زرداری، بلاول، آصفہ، مرزا ارشد بیگ اور شرمیلا فاروقی کے لئے ایک کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت فضائی ٹکٹ بھی جعلی اکائونٹس سے خریدیے گئے۔ پاک پیراڈائز اور فضل ربی ٹریولز کو

ادائیگیاں کی گئیں۔ مذکورہ اکائونٹس سے متعلق 11500 اکائونٹس اور 924 اکائونٹس ہولڈرز کا سراغ لگایا گیا۔ 59 مشکوک منتقلیوں کی اطلاع ہے جبکہ 24500 نقد منتقلیاں بھی ہوئیں۔ جے آئی ٹی نے 885 افراد کو طلب کیا۔ 767 حاضر ہوئے۔ یہ تمام معاملات تفصیلی تحقیقات کے لئے نیب کے حوالے کرنے کی جے آئی ٹی میں سفارش کی گئی ہے جے آئی ٹی 24 کلیدی ملزمان جن

میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، عبدالغنی مجید، اسلم مسعود، سی ایف او اومنی گروپ، محمد عارف خان، اکائونٹینٹ اومنی گروپ، نورین سلطان (تب ریلیشن شپ مینجر سمٹ)، کرن امان (تب آپریٹنگ مینجر سمٹ بینک)، عدیل شاہ راشدی، طحٰہ رضا، یونٹ کارپوریٹ ہیڈ، حسین لوائی (تب صدر سمٹ بینک)، نصر عبداللہ لوٹہ (چیئرمین سمٹ بینک، فریال تالپور، آصف زرداری اور بلاول کے نام شامل ہیں۔

جے آئی ٹی نے آصف زرداری کی جانب سے جعلی اکائونٹس کے ذریعہ 10 ارب روپے سے زائد کی وصولیوں کی بھی تفصیلات دی ہیں۔حکومت سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے مذکورہ رپورٹ کو گھڑا افسانہ قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ٹرائل کورٹ میں لگائےگئے الزامات سے دفاع کیا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ خفیہ رکھی جانی تھی لیکن بدقسمتی سے پیپلزپارٹی کی قیادت کو بدنام کرنے کیلئے افشاء کردی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…