پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کا جوابی وار،وزیراعظم عمران خان ،علیمہ خان اور فیصل واوڈا کے خلاف دھماکہ خیز قدم اُٹھالیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا اور الیکشن کمیشن میں عمران خان اور فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست جمع کرادی ،پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس شواہد موجود ہیں،ہم ثابت کرنا چاہتے کہ ان کی منی ٹریل مشکوک ہے،

ہم نے ایف بی آر سے عمران خان کی ہمشیرہ کی تمام جائیداد کی تفصیلات مانگیں ہیں ،ابھی تک ان سے منی ٹریل کا نہیں پوچھا گیا،یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے لیئے ایک قانون اور دوسری کے لیئے دوسرا قانون ہو،پیپلز پارٹی احتساب سے حائف نہیں ہے لیکن سب کے خلاف ایک ہی قانون سے احتساب کیا جائے۔جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں فرحت اللہ بابر ، نفیسہ شاہ،چوہدری منظور نے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے رہنما ؤں نے الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جو اثاثوں کی تفصیلات دیں ان کی کاپی ہمیں دی جائے ،ہم نے فیصل واوڈا کے اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں ،عمران خان نے 1997،2002،2013اور 2018 میں جتنے الیکشن لڑے ہیں ان میں انہوں نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں ،ہم نے وہ تمام تفصیلات مانگیں ہیں،پیپلز پارٹی کے پاس شواہد موجود ہیں،ہم ثابت کرنا چاہتے کہ ان کی منی ٹریل مشکوک ہے ،فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اکبر ایس بابر نے بھی ایک پٹیشن دائر کی تھی کہ کس طرح ان کا پارٹی فنڈ غلط استعمال ہوا،

ہم نے ایف بی آر سے عمران خان کی ہمشیرہ کی تمام جائیداد کی تفصیلات مانگیں ہیں ،ابھی تک ان سے منی ٹریل کا نہیں پوچھا گیا،سیکیورٹی ایکسچینج پاکستان سے بھی ہم نے جہانگیر ترین کے کاروبار کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،اس کیس میں نہ جے آئی ٹی بنی ہے نہ گرفتاری ہوئی،تحریک انصاف کے دور حکومت میں احتساب وچ ہنٹنگ ہے ،احتساب سب کا ہونا چاہیے،یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے لیئے ایک قانون اور دوسری کے لیئے دوسرا قانون ہو،پیپلز پارٹی احتساب سے حائف نہیں ہے لیکن سب کے خلاف ایک ہی قانون سے احتساب کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف جو ریفرنس دائر کرنا چاہتا ہے کرے ہم قانونی طریقے سے اس کا مقابلہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…