جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

حنیف عباسی کی بیٹی کے تبادلے کیلئے راجہ بشارت کی مداخلت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود ہسپتال کے ایم ایس طارق نیازی کو اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو میرٹ پر کام کرنے کی ہدایت کر دی، وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ایم ایس پر تبادلے کے معاملے پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے اور ڈاکٹر طارق نیازی سے کہا ہے کہ آپ میرٹ پر فیصلہ کریں، وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ شیلٹر ہوم 30 ہزارمربع فٹ پر مشتمل ہے اور مستقبل میں ایک4 منزلہ عمارت بھی بنارہے ہیں

ڈی ایچ کیو اسپتال میں آنے والے مریضوں کے تیمار دار بھی یہاں پر رک سکیں گے شہر کے مختلف ہسپتالوں میں بڑے پیمانہ پر دوائیاں موجود ہیں کوئی بھی واقعہ ہو وہ بائی ڈیزائن نہیں ہوتا یہ ترقی کا دور ہے وزیر اعظم نے بینظیر بھٹوہسپتال کے ایم ایس والے واقعہ کا نوٹس لیا اور مجھے وزیراعظم کا فون آیامیں نے ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال سے بھی بات کی ہے ہم نے ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال سے کہا ہے جو بھی فیصلہ میرٹ پر ہوہم میرٹ پر فیصلہ کرنے ولے افسران کے ساتھ ہونگے جو چیزیں اچھی ہورہی ہیں میڈیا سے کہوں گا کہ ان کو سپورٹ کیجیے۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے اسیر رہنما حنیف عباسی کی صاحبزادی کے تبادلے معاملے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور بینظیر بھٹو ہسپتال کے ایم ایس کے درمیان ہونے والی گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر کیانی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ادھر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عمر کو رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ یاسمین راشد نے محکمہ صحت کے سٹاف سے کہا کہ سیاسی مداخلت پر براہ راست مجھے رپورٹ کی جائے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ نے کہا ہے کہ اسپتال کے ایم ایس نے چارج سنبھالتے ہی حنیف عباسی کی بیٹی ہونے پر مجھے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا،

میں نے ایم ایس بے نظیر ہپستال کے رویے کے باعث استعفی دیا، مجھے شعبہ جلد سے ہٹا کر ایمرجنسی میں بھیج کر انتقامی کارروائی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے بینظیر بھٹو اسپتال میں تعینات مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ نے کہا ہے کہ اسپتال کے ایم ایس نے چارج سنبھالتے ہی حنیف عباسی کی بیٹی ہونے پر مجھے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔ڈاکٹر اریبہ عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے ایم ایس بے نظیر ہپستال کے رویے کے باعث استعفی دیا، مجھے شعبہ جلد سے ہٹا کر ایمرجنسی میں بھیج کر انتقامی کارروائی کی گئی۔حنیف عباسی کی صاحبزادی نے موقف اختیار کیا کہ ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کے پی ٹی آئی کے رہنماں سے تعلقات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…