پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سی پیک کا کمال،چینی انجینئر رائیونڈ سے پسند کی لڑکی بیاہ کر لے گیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/ رائیونڈ(سی پی پی )چینی انجینئر رائے ونڈ سے پسندکی لڑکی بیاہ لے گیا ،شادی کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ پلاسٹک بنانے والی فیکٹری میں کام کرنے والے چین کے انجینئر ژانگ کانگ کی دوستی مشن کالونی رائے ونڈ کی رہائشی لڑکی کے چچا سے ہوگئی جس کی جواں سالہ طلاق یافتہ یتیم بھتیجی جیا جینیفر کرسچن کالونی رائے ونڈ میں منسٹری سنڈے سکول چلاتی ہے

جہاں چائنیز بھی عبادت کیلئے آتے جاتے ہیں۔اسی دوران فیکٹری انجینئر ژانگ کانگ کو جیا جینیفر پسند آگئی، اس نے جیا جینیفرکے چچا سے شادی کی خواہش ظاہر کی جس کے نتیجہ میں فریقین کے گھر والوں نے بھی رضا مندی ظاہر کردی۔اس طرح رائے ونڈ کی لڑکی چائنہ کے نوجوان کی بیوی بن گئی، دونوں کا نکاح کرسچن رسم و رواج کے مطابق ہوا جس میں چیئرمین داؤد خان اور چیئرمین افضل خاں سمیت اہم سماجی و سیاسی شخصیات اور چینی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…