شریف خاندان کو اب تک کاسب سے بڑا جھٹکا،فواد حسن فواد نیب کے ساتھ پلی بارگین کیلئے تیارہوگئے،کھلبلی مچ گئی

14  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نیب کیساتھ پلی بارگین پر آمادہ ہو گئے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق ان کے اہل خانہ نے اس سلسلے میں نیب سے رابطہ کیا ہے۔ فواد حسن فواد تقریبا ایک ارب روپے کے اثاثوں سے متعلق نیب کو کوئی تفصیلات پیش نہیں کر سکے تھے۔ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد تقریبا 100 کروڑ روپے کے اثاثوں سے متعلق نیب کو مطمئن نہ کر سکے۔ ایک سرکاری ملازم ہوتے ہوئے انہوں نے یہ اثاثے کن ذرائع سے بنائے، فواد حسن فواد نے نیب کو کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔اب ان کے

اہل خانہ نے نیب سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بتایا جائے کہ پلی بارگین کن شرائط پر ہو سکتی ہے اور کتنی رقم ادا کرنا ہو گی۔ نیب معلوم ذرائع آمدن سے مطابقت نہ رکھنے والے اثاثوں کی مالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لی بارگین کی رقم کا تعین کرتا ہے اور اس کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ سے لی جاتی ہے۔واضح رہے کہ فواد حسن فواد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کام کرنے والے سب سے طاقتور بیوروکریٹ سمجھے جاتے تھے۔ قومی احتساب بیورو نے فواد حسن فواد کو 5 جولائی 2018 کو آشیانہ ہاسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا تھا، اس وقت وہ جوڈیشل ریمانڈ پر حوالات میں ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…