ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی فوج نے بالی ووڈ کے معروف مسلمان اداکار کو شہید کردیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(اے این این ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تازہ کارروائی میں سوپور میں مزید دو نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے جبکہ مجھ گنڈ میں بالی ووڈ اداکار ثاقب بلال کو شہید کرنے کابھی انکشاف ہوا ہے ۔بھارتی فورسز کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل سوپور میں براٹھ کلاں کے علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا گیا ۔

اس دوران انٹر نیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی تاکہ جنگجو کسی سے رابطہ نہ کر سکے۔اس دوران گھر گھر تلاشی کے دوران فورسز پر فائرنگ کی گئی جس پر جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔جھڑپ رات بھر جاری رہی ۔جمعرات کی صبح ایک مکان کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا جس کے ملبے سے دونوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے ۔کارروائی میں فوج کی 179بٹالین،ایس او جی کمانڈوز،پولیس،سی آر پی ایف کوئیک ایکشن ٹیم نے حصہ لیا۔دوسری جانب مقامی لوگوں نے بھارتی فورسز کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ دو نوجوانوں کو فرضی جھڑپ میں شہید کیا گیا ہے ۔واقعہ کیخلاف لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور بھارتی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔اس دوران فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔علاقے میں کشیدہ صورتحال کے باعث کاروباری مراکز،دکانیں ،بازار اور تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے۔اس موقع پر لوگوں نے بھارتی فورسز کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔دریں اثناء بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے قریب مجھ گنڈ میں فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں میں بالی ووڈ اداکار ثاقب بلال بھی شامل ہے۔ثاقب نے وشال بھردواج کی فلم ’’حید ر ‘‘ ،میں کردار ادا کیا تھا جس میں مرکزی کردار شاہد کپور اور تبو نے ادا کیا تھا۔ثاقب بلال کو مجھ گنڈ میں فرضی جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا ۔

اس میں ان کا ایک دوست بھی مارا گیا ۔مارے جانے والے دوسرے نوجوان کی شناخت مدثر پرے کے نام سے ہوئی ہے جو 31اگست سے بانڈی پورہ کے علاقے حاجن سے لاپتہ تھا۔مدثر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ فٹ بال کا کھلاڑی تھا۔دریں اثناء حاجن سوناواری میں 2 کمسن جنگجووں کی یاد میں چوتھے روز بھی پورے قصبہ میں مکمل طور پر ہڑتال رہی۔اتوار کو مجہ گنڈ میں ہوئی جھڑپ کے دوران جاں بحق 14 سالہ مدثر رشید پرے اور ثاقب اقبال شیخ کی یاد میں حاجن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چوتھے روز بھی دوکانیں،تجارتی مراکز اور ٹریفک مکمل طور پر بند رہا ۔اس موقع پر دونوں کمسنوں کے گھروں میں لوگ تعزیت پرسی کے لئے آتے رہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…