منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شہبازشریف، خواجہ برادران کی گرفتاری کے بعد حمزہ شہباز، انوشہ رحمن ،پرویز اشرف سمیت 8بڑی گرفتاریوں کی تیاریاں ، ثبوت اکٹھے کرنا شروع،آنیوالے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟نیب نے کمر کس لی!

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے چیئرمین نیب سےمزید8 بڑی سیاسی شخصیات کوگرفتار کرنے کی اجازت مانگ لی ۔ ان شخصیات میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،حمزہ شہباز، خواجہ آصف، انوشہ رحمان شامل ہیں ۔سیاسی شخصیات گرفتار کرنے کی اجازت دینے سے قبل چیئرمین نیب نے حکام کو مختلف انکوائریز میں شواہد پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

روزنامہ امت کے مطابق  نیب نے  سعدرفیق اور  سلمان رفیق کی گرفتاری کے بعد مزیدسیاسی اور اہم شخصیات کی گرفتاریوں کے لیے کمرکس لی ہے۔ اس ضمن میں ہوم ورک مکمل کئے جانے کا امکان ہے،جس کے بعدمعاملہ چیئرمین نیب کو پیش کیا جائے گا۔ نیب کے چیئرمین نے حکام کو کسی بھی ملزم پر بغیر شواہد ہاتھ ڈالنے سے روک دیا ہے ۔حکام کو کہا گیا ہے کہ جس شخصیت کو بھی گرفتار کرنا ہو، پہلے اس کے بارے میں تمام شواہد چیئرمین نیب کو دیے جائیں اور ان کے اطمینان پر پیشرفت کی اجازت دی جائے گی۔سربراہ کی ہدایات پر نیب حکام نے اہم شخصیات کیخلاف شواہد کو ترتیب دینا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی حفاظتی ضمانت ختم کرانے کیلئے نیب متحرک ہو گیا ہے ۔ نیب حمزہ شہباز کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ حمزہ شہباز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت کرا رکھی ہے ۔پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کیس میں ساہیوال ملتان رینٹل پروجیکٹ کے منیجر رانا امجد سلطانی گواہ بنے تھے ،جنہوں نے تمام ریکارڈ نیب کو دیدیا ہے۔ جس کی بنیاد پر راجہ پرویز کیخلاف آئندہ ہفتے تک ضمنی ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ خواجہ آصف کی گرفتاری کا بھی امکان ہے ۔اس حوالے سے نیب نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی جانب سے خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے فراہم کردہ ریکارڈ کا جائزہ لیا ہے ۔

جس میں سابق وزیر اور ان کی اہلیہ کے غیر ملکی اکاوٴنٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی ہیں۔مبینہ طور پر اقامہ و غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کی آڑ میں منی لانڈرنگ ہوئی۔ خواجہ آصف پربطور وزیر پانی بجلی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔ سابق آئی ٹی وزیر انوشہ رحمان، سابق چئیرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ اور دیگر پر مبینہ طور پر غیر قانونی این جی ایم ایس اے ٹھیکہ دیکر خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے الزام کی تحقیقات مکمل ہونے والی ہیں ۔

جن کی بنیاد پر ممکنہ طور پر ریفرنس دائر ہوں گے ۔ناردرن پاور پلانٹ گوجرانوالہ کے افسران کیخلاف بدعنوانی کی شکایت پر تحقیقات،چیف فنانشل آفیسر پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی اکرم نوید وسابق ڈائریکٹر فنانس ایرا، سابق ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے و سابق ڈائریکٹر لوک ورثہ عکسی مفتی اور روبینہ خالد کیخلاف تحقیقات بھی حتمی مراحل میں ہیں اوران کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے ۔دوسری جانب  نیب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف مقدمات ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہیں ،جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں۔حمزہ شہباز شریف ،انوشہ رحمان اور خواجہ آصف کے خلاف ابھی انکوائری جاری ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…