پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرمپ نے عمران خان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی بلیک لسٹ میں ڈالنے کے بعد ایسا فیصلہ سنا دیا کہ ۔۔۔پاکستان کو سفارتی سطح پر بڑی کامیابی مل گئی

datetime 12  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو سفارتی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنیٰ دے دیا ہے ۔ امریکی سفارتخانے کا کہناہے کہ پاکستان کو استثنیٰ اہم امریکہ قومی مفاد میں دیا گیا جبکہ یہ استثنیٰ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ۔یاد رہے اس سے پہلے پاکستان نے مذہبی آزادی کی پامالی کے امریکی الزام پر مبنی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رپورٹ یکطرفہ اور سیاسی جانبداری پر مشتمل ہے ٗ پاکستان کی مذاہب اور تکثیری معاشرے پر مبنی ملک ہے، ہماری کل آبادی کا چار فیصد عیسائی ہندو بدھ مت اور سکھ مذاہب سے تعلق رکھتی ہے ٗپاکستان کو اپنی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی انفرادی ملک سے کسی قسم کے مشورے یا ہدایات کی ضرورت نہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا  کہ پاکستان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی یکطرفہ اور سیاسی مقاصد کیلئے ترتیب دی گئی مذہبی آزادی کے حوالے سے رپورٹ کو مسترد کرتا ہے۔انہوکں نے کہاکہ تعصب پر مبنی یہ غیر ضروری رپورٹ لکھنے والوں کی غیرجانبداری کے حوالے سے کئی سوال اٹھاتی ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ پاکستان کی مذاہب اور تکثیری معاشرے پر مبنی ملک ہے، ہماری کل آبادی کا چار فیصد عیسائی ہندو بدھ مت اور سکھ مذاہب سے تعلق رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا آئین مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتا ہے، قانون سازی میں ان کے حصے کو یقینی بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں مذہبی اقلیتوں کے لیے خصوصی نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے ازالے کے لئے ایک متحرک اور خودمختار انسانی حقوق کا کمیشن کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ہر حکومت نے آئین اور قانون کے تحت ہر موقع پر مذہبی اقلیتوں کے شہریوں کے حقوق کا تحفظ ترجیح بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی اعلی عدلیہ نے مذہبی اقلیتوں کی ملکیتوں اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے مثالی فیصلے کیے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان انسانی حقوق کی سات معاہدوں میں سے نو میں فریق ہے۔

پاکستان بنیادی آزادی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے بہترین قانونی اور انتظامی طریقہ کار تشکیل دیا ہے، پاکستان کو اپنی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کسی انفرادی ملک سے کسی قسم کے مشورے یا ہدایات کی ضرورت نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ انسانی حقوق پر بات کرنے والوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنی آنکھوں کو بند رکھا ہوا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ بہترین وقت ہے کہ امریکہ میں اسلام فوبیہ میں بیش بہا اضافے کی وجوہات کا غیر جانبداری سے تجزیہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…