بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ناقص کارکردگی، وزیراعظم عمران خان کا 5 اہم وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ، کون کون شامل ہے؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پانچ وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، یہ رپورٹ ایک نجی ٹی وی چینل نے دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے پانچ وزراء کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں،

ان وزراء کو یا تو برطرف کر دیا جائے گا یا پھر ان کی وزارتیں تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جن وزارتوں سے وزراء کو فارغ کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے ان میں خزانہ، منصوبہ بندی، صحت، بین الصوبائی رابطہ اور لیبر کی وزارتیں شامل ہیں، ان وزارتوں کی 100 روزہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کرلیا، اجلاس میں وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزرا کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کرلیا، اجلاس ساڑھے دس بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوگا، تمام وفاقی سیکرٹریز بھی وزیراعظم آفس میں اجلاس میں شرکت کریں۔اجلاس میں وزارتوں اورڈویژن کوکارکردگی بتانے کا موقع دیا جائے گا جبکہ وزیراعظم فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات اور جوابات کے ہوں گے۔ وفاقی وزرا کو 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے، کارکردگی تسلی بخش نہ ہونے پر وزرا کے قلمدان تبدیل ہوسکتے ہیں۔  وزیراعظم نے حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…