ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگرمیں یہ کام نہ کرتا تو آج کوئی ڈینٹسٹ یا پکوڑے والا صدر نہ ہوتا،حکمرانوں کو کام کرنا پڑیگا ورنہ۔۔۔زرداری نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صادق آباد(اے این این) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے نہ معیشت سنبھالی جارہی ہے اور نہ حکومت، سیاست کے معاملات عمران خان کو سمجھ نہیں آرہے ، کپتان زیادہ دن حکومت نہیں سنبھال سکے گا ،موجودہ حکمرانوں کو کام کرنا پڑے گا اور اگر نہیں کرتے تو گھر جانا پڑے گا۔

اگر صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو نہ دیتا تو آج کوئی ڈینٹسٹ یا پکوڑے والا صدر نہ ہوتا،عوام کے اصل حقدار ہم ہیں ان کے بنائے ہوئے پتلے نہیں ہیں ،ہم نے مخالفین کو جیلوں میں رکھا نہ کسی کا احتساب کرنے کا سوچا ۔پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آپ کو کام کرنا پڑے گا اور اگر نہیں کرتے تو گھر جانا پڑے گا۔ میں نہیں سمجھتا کہ کپتان سے کچھ سنبھالا جائے گا اور اس کی حکومت زیادہ دن چل پائے گی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ نے ہمارا نعرہ لے کر جنوبی پنجاب کا نعرہ لگایالیکن اب آپ کا دل دھڑکتا ہے کیونکہ آپ کی شروع سے نیت ہی نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو تب بھی یہی حالات تھے لیکن ہم نے سب کام کیے ۔ عوام کے اصلی حقدار ہم ہیں آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم ہم نے اپنے لیے کی ہے حالانکہ اس کے ذریعے ہم نے صوبوں کو اختیارات دیے۔ اگر دوبارہ موقع ملا تو اس سے بھی آگے جاؤں گا اور گیس کی رائلٹی اس ضلع کو دوں گا جس ضلع سے گیس نکلتا ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ڈیم بننے چاہئیں لیکن آج پانی کی کمی ان کی بدمعاشی کی وجہ سے ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں تھا ، ہم نے مخالفین کو جیلوں میں رکھا اور نہ کسی کا احتساب کرنے کا سوچا ۔ جتنے بھی بطور صدر اختیارات تھے وہ پارلیمنٹ کو ٹرانسفر کردیے۔ اگر میں یہ کام نہ کرتا تو آج کوئی اور صدر ہوتا۔

اگر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو نہ دیتا تو آج کوئی ڈینٹسٹ یا پکوڑے والا صدر نہ ہوتا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جھوٹے وعدے کیے، حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کرسکے گی، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کا اعلان کیا تھا، اب یہ پنجاب کابجٹ کیوں تقسیم نہیں کرتے؟ پی پی رہنما نے کہا کہ آپ کو سچ سے پردہ اٹھانا پڑے گا ورنہ گھرجانا پڑے گا۔

آصف علی زردار ی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا ہمارا نعرہ چوری کیا ہم نے کہا کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کو سیاست کے معاملات سمجھ ہی نہیں آرہے، یہ کہتے ہیں نپولین نے یوٹرن نہیں لیا، ہر کوئی سمجھتا ہے وہ ہم سے زیادہ ہوشیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مسائل ہمارے دورمیں بھی تھے لیکن ہم نے ڈیلیور کیا۔قبل ازیں آصف زرداری کو صادق آباد پہنچنے پر پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ ان کیلئے تیار کی گئی ڈشز میں ہرن ، بٹیر، تیتر، سرسوں کا ساگ، بھنڈی ،کھیر، قلفی اور گاجر کا حلوہ سمیت دیگر پکوان شامل تھے۔سابق صدر کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تھے جن کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جیالوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود تھی جن کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…