اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت قومی صحت کا جے یوآئی(ف)کے سینیٹر عطاالرحمن کی نجی ہسپتال میں کرائی گئی سرجری کا8لاکھ روپے کابل اداکرنے سے انکار ،نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر عطا الرحمن نے 10 ماہ قبل اسلام آباد کے نجی ہسپتال سے جسم کی فالتو چربی نکالنے کیلئے سرجری کرائی ، جس کیلئے آٹھ لاکھ روپے ادائیگی کی گئی۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹر عطاءالرحمن کو مذکورہ رقم سرکاری خزانہ سے واپس دینے کیلئے وزارت قومی صحت کو میڈیکل بل منظوری کیلئے بھجوایا۔
وفاقی سیکرٹری وزارت قومی صحت کیپٹن (ر)زاہد سعید نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنر ل ڈاکٹر مہناج السراج کے میڈیکل بل پراعترا ضات کومنظور کرتے ہوئے سینیٹر عطا الرحمن کو سرکاری خزانہ سے آٹھ لاکھ روپے ادا کرنے سے انکار کردیا،واضح رہے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مہناج السراج نے سینیٹر عطاالرحمن کے میڈیکل بل پر اعتراض لگایا تھا کہ مذکورہ علاج کاسمیٹک سرجری ہے یہ جان بچانے کے زمرے میں نہیں آتاجبکہ پمزہسپتال میں مذکورہ سرجری کی سہولت دستیاب ہے اس لیے نجی ہسپتال سے سرجری کرانے کی ضرورت نہیں تھی۔