جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’عمران خان میری جان اور بھائی ہیں‘‘ ظالم لوگ نہ کچھ کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں،ایسے لوگوں کیساتھ کیا سلوک کرونگا؟شیخ رشید کا دبنگ اعلان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کی 66ہزار ایکڑ زمین پر دس ہزار گھر ہیں‘ کراچی میں ریلوے کی زمین پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں‘ ہم نہیں چاہتے لوگ چھت سے محروم ہوں کوشش ہوگی متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جاسکے‘ عمران خان میری جان اور بھائی ہیں۔

پیر کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں طالبات کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نالہ لئی کو ڈبل ٹریک بنانے لگے ہیں جس سے رش کم ہوجائے گا۔ صدر اسٹیشن روڈ پر کنٹونمنٹ کالج کے لئے پانچ کروڑ اسی لاکھ روپے منظوری دی جاچکی ہے۔ ظالم لوگ ہیں کچھ کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔ ریل میں نعرہ دیا کہ آرام حرام ہے کسی بدمعاش کو یہاں جگہ نہیں دوں گا۔ کالج میں ایڈمشن کو چار گنا بڑھایا جائے ہم آپ کے وارث ہیں۔ عمران خان میری جان اور بھائی ہیں سو روز میں دس ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔ کراچی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کیلئے تیار ہیں۔ ہم نہیں چاہتے لوگ چھت سے محروم ہوں کوشش ہوگی متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جاسکے۔ ٹریک کے ارد گرد تمام سکولز کو بھی بند کریں گے۔ دنیا میں علم صرف کتابوں میں نہیں ہوتا راولپنڈی نے نامور لیڈر پیدا کئے۔ کراچی سے راولپنڈی و پشاور تک نیا ڈبل ٹریک لگانے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ترقی کرے گی تو معیشت ترقی کرے گی۔ پچیس دسمبر کو مزید دو ٹرینیں چلائیں گے۔ کشمیر میں بہت ظلم ہورہاہے بھارت وہاں قبرستان آباد کررہا ہے۔ کراچی میں ریل ٹریک پر جو لوگ آباد ہیں انہیں معاوضہ دیں گے۔ ستر سال کا ذمہ دار میں نہیں ان لوگوں کے لئے گھر بنائے جائیں گے۔ ریلوے کی 66ہزار ایکڑ زمین پر دس ہزار گھر ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…